- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو کافی عرصے سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ ریاست کسی کو قتل کے فتوے جاری کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ خواجہ آصف اور احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہﺅے کہا کہ ایک گروہ کی جانب سے نہایت شرانگیز، بے بنیاد پروپیگنڈا لانچ کیا گیا ہے، شرانگیز پروپیگنڈے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے حوالے سے بات کی گئی، بار بار وضاحت کی گئی کہ چیف جسٹس کا ایسے کسی فیصلے یا بیان سے تعلق نہیں۔ فیض…
اسلام آباد(کامرس رپورٹر) حکومت پاکستان نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے آئندہ 5 سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ آئی ٹی کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سے ہے جس کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا۔ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی کمپنیوں کی بین الاقوامی موجودگی بڑھانے کے لیے ”فارن ایکسچینج مینول“ میں ترامیم کی ہیں۔ ان ترامیم میں آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے منافع لے جانے…
لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی کے نائب امیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباو¿ ڈالنے، علیٰ عدلیہ کو دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پریس کلب کے باہر احتجاج سے پیر…
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین موجودہ شخصیات کی سرفہرست ارب پتی ایلون مسک، جیف بیزوز اور مکیش امبانی سمیت دیگر امیر ترین افراد کی مجموعی دولت سے بھی زیاد امیر ترین خاتون سامنے آگئی چین پر 618 سے 907 عیسوی تک حکمرانی کرنے والا تانگ خاندان کی ایمپریس وو کے پاس اب تک تاریخ میں دنیا کی امیر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ان کی دولت کا حجم ایک اندازے کے مطابق غیرمعمولی طور پر 16 ٹریلین امریکی ڈالر ہے۔ ایمپریس وو کی دولت کے یہ اعداد وشمار اس وقت دنیا کے امیرترین افراد میں…
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کی درست پیشگوئی کرنے والی 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ نے صدارتی انتخاب میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سے کامیاب ہونے والے امیدوار کا نام بھی بتادیا۔ یہ ایمی ٹرپ ہی تھیں جنھوں نے پیشن گوئی تھی کہ 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ جوبائیڈن سے نہیں بلکہ کملا ہیرس سے ہوگا۔ ایمی ٹرپ نے جب یہ پیشن گوئی کی تھی تو کسی کو یقین نہیں آیا تھا کیوں کہ جوبائیڈن اپنی مہم خوب زور و شور سے چلا رہے تھے اور ڈیموکریٹس بھی جوبائیڈن کو امیدوار دیکھنا…
بیروت(شوبز نیوز) لبنان میں 26 سالہ حسینہ ندا کوسا کے سر پر مس لبنان کا تاج سج گیا لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ندا کوسا نامی خاتون کو ملکہ حسن قرار دیا گیا ہے۔ ندا کوسا نے کلینیکل سائیکالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ مقابلے میں پہلا رنر اپ ٹائٹل 19 سالہ سارہ لین کو دیا گیا۔ تقریب کو براہ راست بھی نشر کیا گیا تھا جس میں مختلف شہروں اور علاقوں سے 15 خواتین نے حصہ لیا۔
اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان کی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں نارویجن کلب کو چھ ایک سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالغنی نے دو گول کیے جبکہ عیسیٰ، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول کیا۔ قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم اپنا دوسرا میچ کل وردانسٹ فٹ بال کلب کے خلاف کھیلے گی۔
دمبولا(سپورٹس ڈیسک) ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دمبولا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔سری لنکا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی بلے باز ہرشیتا سمروکرما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔کپتان چماری اتھاپتھو…
ممبئی(شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ تلوتما شومے نے دہلی میں جنسی ہراسانی کا شکار بننے کا انکشاف کیا ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک مرتبہ سردیوں کی شام میں بس کا انتظار کررہی تھیں جب یہ خوفناک واقعہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیشن پر چند بدمعاش لڑکوں نے ان کو تنگ کیا جس پر انہوں نے ایک کار والے سے لفٹ لی تاکہ وہ بچ کر نکل سکیں۔ تلوتما شومے کے مطابق کار والے نے تھوڑی دور جانے کے بعد اپنی پینٹ کی زپ کھول لی اور ان کا ہاتھ پکڑ کر نازیبا…
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)یواے ای نےہاؤسنگ پراجیکٹس میں انسانوں کو نظر نہ آنے والے ڈرون استعمال کرنے کا اعلان کر دیا ہے دبئی میں محمد بن راشد ہاؤسنگ اسٹیبلشمنٹ (ایم بی آر ایچ ای) نے اپنے ہاؤسنگ پراجیکٹس میں ڈرونز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجیز اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ عرب رپورٹ کے مطابق بہترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق ڈیزائن کیے گئے یہ ڈرون اور اے آئی سلوشنز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اس شعبے میں کئی سرکردہ عالمی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے اس اہم اقدام کو آسان بنایا گیا ہے۔ ڈرون کے استعمال سے پائیداری اور…