Author: Web Desk

اسلام آباد ۔سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ 9 گھنٹے کہاں گئے تھے ؟؟سکیورٹی اداروں کی جانب سے دن ایک بجے گرفتاری کی خبر تمام میڈیا چینلز نے بریک کی تاہم رات9بجے سابق آئی جی جیل خانہ جات نے ایک ویڈیو جاری کر دی اور اپنی گرفتاری کی تردید کر دی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹی وی سکرین کے سامنے کھڑے چائے کا کپ پی رہےہیں اور ساتھ ہی ٹی وی پر خبر چل رہی ہے کہ سابق آئی جی جیل خانہ کو سیکورٹی اداروں نے گرفتار کر لیا ہے ویڈیو میں شاہد…

Read More

اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میںتحریک انصاف کی جانب سے خاتون کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں تحریک انصاف خواتین کیلئے تحریک ناانصاف بن چکی ہے۔تحریک انصاف اقبال آفریدی کے خلاف ایکشن لے پہلے ہی ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ تحریک انصاف کی فسطائیت ہے جو کھل کر باہر آ رہی ہے انصاف کا تقاضا ہے کہ اس حملے پر اقبال آفریدی کی پارٹی…

Read More

اسلام آباد: ملک کی ایک سیاسی جماعت کے مرکزی میڈیا ڈویژن سے پروپیگنڈے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آئے ہیں،  جماعت کے رہنماؤں کے غیر ملکی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے رابطوں کی قلعی کھول دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، 22 جولائی 2024 کو موصول ہونے والے شواہد نے سیاسی جماعت کے میڈیا ڈویژن کی ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈہ مہم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ان شواہد میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ شامل ہے، جو غیر ملکی شخصیات سے روابط کی تصدیق کرتی ہے۔ رؤف حسن اور…

Read More

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس کی کارروائی روکنے کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی ہے اور ٹرائل کورٹ کے 12 اگست کے آرڈر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے بیان دیا تھا کہ نیب کی 343 ویں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں اس کیس کو بند کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم، ٹرائل کورٹ نے نیب ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی، حالانکہ اپریل 2020 کی نیب ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں…

Read More

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران، انہوں نے بنگلہ دیش میں مقامی مسائل کو خود حل کرنے کی صلاحیت پر زور دیا اور پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کو اپنی خودمختاری اور دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اور اسرائیل کو غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم پر جوابدہ ہونا چاہیے۔ غزہ میں اب تک 40 ہزار معصوم شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، اور…

Read More

اسلام آباد۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے اس معجزے پر حیران ہوں ،پہلی مرتبہ ایسی چیزیں ہوئی ہیں پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ میں بھی جنرل( ر) فیض حمید کے متاثرین میں شامل تھا،جنرل فیض نے مجھ سے زیادتی پر اکتوبر کے وسط میں معافی مانگی تھی ان کا مزیدکہنا تھا کہ اللہ کرے ہم بطور قوم سیدھے راستے پر چلیں ،غلط چیزوں کے ہمیشہ سے خلاف ہوں انہیں کنٹرول کیا جانا چاہئے ،گندی سیاست نے…

Read More

گوادر۔سی پیک ٹو کا آغاز کر دیا گیا ہے ، گوادر نارتھ فری زون کو نیشنل گرڈ سسٹم سے منسلک کرنے کے بعد 10 میگاواٹ بجلی کی فروہمی شروع کر دی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں گوادر نارتھ فری زون اور گوادر پورٹ کو 5 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ گوادر پورٹ اتھارٹی نے ایک سال میں پورا کام مکمل کیا۔ کوئٹہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (کیسکو)اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) نے فزیبلٹی اسٹڈیز کیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی کمپنی سگما نے گوادر نارتھ فری زون میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک تعمیر…

Read More

اسلام آباد۔ بی وائی ڈی، جو نئی توانائی کی گاڑیوں کے معروف صنعت کار ہے، کل ہفتہ کو پاکستان میں اپنی گاڑیوں کا باضابطہ تعارف کرائے گا جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مدد حاصل ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے مارکیٹ میں الیکٹرک اور پلگ ان ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کو متعارف کرانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس تعاون کے ذریعے، ایس آئی ایف سی پاکستان کے آٹوموٹو سیکٹر میں جدید، ماحولیاتی دوستانہ ٹیکنالوجی کو شامل کر کے ایک انقلابی تبدیلی کی قیادت کر رہا ہے۔

Read More

واشنگٹن — امریکی محکمہ دفاع، پینٹاگون، نے کہا ہے کہ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان، میجر جنرل پیٹرک رائیڈر، نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک مستحکم شراکت داری قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے اور علاقائی سلامتی اور مشترکہ اہداف کے حصول میں پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ممالک کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات چیت جاری رہتی ہے اور…

Read More

لاہور — چوہدری پرویز الٰہی نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل، مختار رانجھا نے عدالت میں ایک روزہ حاضری کی معافی کی درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیاہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے۔ پرویز الٰہی کی جانب سے عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر استدعا کی گئی ہے کہ انہیں ایک دن کی حاضری سے استثنا دیا جائے۔

Read More