اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میںتحریک انصاف کی جانب سے خاتون کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں
تحریک انصاف خواتین کیلئے تحریک ناانصاف بن چکی ہے۔تحریک انصاف اقبال آفریدی کے خلاف ایکشن لے
پہلے ہی ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ تحریک انصاف کی فسطائیت ہے جو کھل کر باہر آ رہی ہے
انصاف کا تقاضا ہے کہ اس حملے پر اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل ہونی چاہئے