- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو تین مراحل میں منعقد ہوں گے۔ انتخابات کے تین مختلف مراحل میں مندرجہ ذیل طریقہ کار کے تحت کرائے جائیں گے: پہلا مرحلہ: پہلے مرحلے میں 125 یونین کونسلز کی 1625 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوگا۔ ہر یونین کونسل میں 13 نشستوں کے لئے انتخابات ہوں گے۔ دوسرا مرحلہ: دوسرے مرحلے میں چیئرمین، وائس چیئرمین، 6 جنرل سیٹوں، 2 خواتین، ایک مزدور کسان، ایک نوجوان، اور ایک غیر مسلم کی سیٹ پر انتخابات ہوں گے۔ اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں یہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیاد…
اسلام آباد۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دے کر احسن اقدام کیا ۔ وفاقی حکومت نے بھی بجلی صارفین کے لئے پچاس ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ قیمتوں میں کمی کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ فوج نے جنرل فیض کے خلاف شفاف کارروائی کی ہے ۔ ہماری فوج کا ادارہ دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے ۔ ملک میں انتشار پھیلانے کا سرغنہ بانی پی ٹی آئی ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا نوازشریف کی قیادت می میں…
راولپنڈی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کا ڈر نہیں ڈرا ہوتا تو 9مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہ کرتا ،مجھے دو مرتبہ قتل کرنے کی سازش کی گئی ،مخصوص نشستوں کے معاملے پر آئین کی دھجیاں اڑائی اڑائی جارہی ہیں جنرل فیض کی گرفتاری سے خوفزدہ نہیں ہوں ، جیل میں میری کوئی سہولت کاری نہیں ،سب جھوٹ ہے میرا کوئی نیٹ ورک نہیں ،میرے سیل کے پاس جیمرز لگے ہیں جیل میں موبائل کام نہیں کرتے،ن لیگ ساڑے 19 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کے گئی تھی،چیف جسٹس چیف الیکشن کمشنر کو…
راولپنڈی ۔تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آج 3 مہینے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی نے مجھے گلے سے لگالیا،کچھ بانی پی ٹی آئی نے گلے کیے کچھ میں نے گلے کئے۔ ،عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام قیادت کو مجھے 22 اگست کے جلسے کی ذمہ داری سونپی ہے،میں نے کہا مجھے ذمہ داری دے دیں جو نتائج ہوں گے وہ آپ نکالیں گے۔ بانی پی…
راولپنڈی: عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لیے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ظفر اقبال، اب گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہیں 13 اگست کو تحقیقات کے لیے تحویل میں لیا گیا تھا۔ ظفر اقبال کے گھر پہنچنے کے بعد، لاپتا اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی نے بھی ان سے ملاقات کی، تاہم ظفر اقبال نے ناظم شاہ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب، گزشتہ روز سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، مرزا شاہد سلیم بیگ، بھی اپنے گھر واپس پہنچ گئے اور انہوں نے حساس اداروں کی جانب سے…
لاہور۔ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ 2024 پاکستان میں منعقد کی جائے گی، اور بھارتی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ پاکستان میں ہو رہی ہے۔ چیمپئن شپ 18 سے 22 اگست تک لاہور میں ہوگی۔ بریو کمباٹ اور ایشین چیمپئن شپ کے مقابلوں میں کل 23 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں ایشین چیمپئن شپ میں 12 اور بریو کمباٹ میں 11 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ بریو کمباٹ فیڈریشن کے مقابلے بھی لاہور میں ہوں گے۔ مقابلوں میں 180 سے زائد فائٹرز اور 120 سے زیادہ…
لاہور۔ معروف شوبز جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق ہوگئی ہے، جس کی تصدیق معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے مارننگ شو کے دوران کی۔ آغا علی اور حنا الطاف نے سال 2020 میں کورونا کے دور میں لاک ڈاؤن کے دوران سادگی کے ساتھ شادی کی تھی، لیکن دو سال بعد ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئیں۔ اگرچہ جوڑے نے اپریل 2022 میں ان افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی، مگر افواہیں جاری رہیں کہ دونوں کی طلاق ہوچکی ہے۔ مدیحہ نقوی کے نجی ٹی وی شو میں بطور…
کلکتہ۔ بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ایک ڈاکٹر کے ریپ کے بعد قتل کے واقعے پر احتجاج کے دوران سیکڑوں کارکنوں کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹروں کی تنظیم نے ملک بھر میں ایک دن کی ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ مغربی بنگال میں احتجاج کے دوران پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے اور ڈاکٹروں کی تنظیم نے اپنے 10 لاکھ سے زیادہ ارکان کو ایک دن کی ہڑتال پر جانے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے کی وجہ سے…
کراچی۔ کارساز کمپنی ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ نے مقامی سطح پر تیار بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کرا دی اور اگلے دو سال میں مزید 3 سے 4 ماڈلز متعارف کروانے اعلان کردیا۔ کراچی کے شاپنگ مال میں الیکٹرک فرسٹ برانڈ دیپال کی نقاب کشائی کی، دیپال نامی الیکٹرک وہیکل کے دو ماڈلز ایل سیون اسپورٹس الیکٹرک سیڈان اور ایس سیون الیکٹرک پریمیم وہیکل شامل ہیں اور صارفین آزمائشی ڈرائیو بھی کرسکیں گے۔ چنگان موٹرز لمیٹڈ کے، سی ای او دانیال ملک کے مطابق کمپنی آئندہ 2 سال میں 3 سے 4 نئے مقامی طور پر اسمبل شدہ الیکٹرک…
اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے قومی سائبر سکیورٹی کو مؤثر بنانے کیلئے دس رکنی کونسل تشکیل دے دی۔ وزارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) اینڈ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی سی آر ٹی)سرٹ کونسل کے چیئرمین ہوں گےجبکہ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم( سرٹ) کے ڈائریکٹر جنرل کوسرٹ کونسل کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید بتایاگیا ہےکہ کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم رولز 2023 کے تحت تشکیل دی گئی ہے، سرٹ کونسل…