Author: Web Desk

اسلام آباد۔غیر ملکی خاتون کو ہاتھ پاو¿ں باندھ کر گلی میں پھینکنے کا معاملہ سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا ہے ،معاملے کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دید ی گئی ذرائع کے مطابق خاتون تاحال بیان دینے سے انکاری ہے ،خاتون نے ابتدا میں بیلجئم کی رہائشی بتایا تاہم جب سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا تو سفارتخانہ کے حکام نے خاتون کی شہریت کی تصدیق سے انکار کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی ٹریول ہسٹری بھی معلوم نہ ہو سکی،بیان دینے پر کہتی ہے مجھے نیند آئی ہے۔ مجھے کچھ…

Read More

راولپنڈی: عمران خان کے لیے سہولتکاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا ذرائع کے مطابق، بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے الزام میں حالیہ پیشرفت نے اہم مرحلہ طے کر لیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، محمد اکرم، کے جیل میں قائم مکمل نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے، جبکہ جیل کے مزید دو افسران سے پوچھ گچھ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ یہ دونوں افسران اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم اور سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں، جو…

Read More

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بانی تحریک انصاف کی مدد کرنے کے الزام میں اڈیالہ جیل کے نائب سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ بلال کو گرفتار کر کے ایک خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے نائب سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو اختیارات کے غلط استعمال کے باعث، ہائی پروفائل قیدی کی مدد کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ نائب سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پر اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے، اور انہیں اختیارات کے غلط استعمال کے باعث تحویل میں لیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم…

Read More

کراچی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا جائے، اور کہا ہے کہ ایکسچینج کمپنیاں ہر ماہ حکومت کو 40 کروڑ ڈالر فراہم کر رہی ہیں۔ کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ پاکستان میں زرمبادلہ کی کوئی کمی نہیں، بلکہ اعتماد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منفی اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں، اور اگر فوج کی عدم موجودگی…

Read More

بوسٹن۔ ایک نئی تحقیق نے یہ ظاہر کیا ہے کہ مٹن اور بیف میں پایا جانے والا خاص قسم کا آئرن ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے۔ جرنل نیچر میٹابولزم میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، وہ افراد جو ہیم سے بھرپور خوراک (زیادہ تر بیف یا مٹن) استعمال کرتے تھے، ان کو ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات 26 فیصد زیادہ تھے، نسبتاً ان لوگوں کے جنہوں نے ایسی خوراک کم کھائی۔ محققین نے پایا کہ ہیم آئرن، جو کہ غیر پروسیس شدہ سرخ گوشت میں ہوتا ہے، ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کا…

Read More

کراچی۔جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ بھارتی خبر ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بدھ کے روز مورنے مورکل کی بھارتی ٹیم میں بولنگ کوچ کے طور پر تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔ مورکل کی تقرری کے بعد بھارت کی کوچنگ ٹیم مکمل ہو گئی ہے، جس کی قیادت گوتم گمبھیر کر رہے ہیں۔ اس ٹیم میں اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نیئر، ریان ٹین ڈوشیٹ اور فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ بھی شامل ہیں۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے جون…

Read More

ریاض ۔ ماضی میں دنیا کے سب سے زیادہ وزنی شخص رہنے والے سعودی شہری خالد بن محسن شعری نے اپنا وزن 542 کلوگرام کم کرکے سب کو حیران کن کامیابی دکھائی ہے۔ 2013 میں خالد بن محسن شعری کا وزن 610 کلوگرام تھا اور وہ تین سال سے زیادہ وقت تک بستر پر رہنے پر مجبور تھے۔ ان کی حالت اتنی خراب ہو چکی تھی کہ وہ اپنی بنیادی ضروریات کے لیے بھی دوستوں اور خاندان پر انحصار کرنے لگے تھے۔ خالد کی حالت دیکھ کر سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے ان کے علاج معالجے کے لیے سرکاری اخراجات…

Read More

بیجنگ— سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹِک ٹاک نے اطلاع دی ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر گروپ چیٹس کا فیچر متعارف کرنے جا رہا ہے، جس میں 32 افراد تک شامل ہو سکیں گے۔ یہ فیچر 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس کی مدد سے صارفین اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ الگ میسجنگ ایپ استعمال کیے بغیر ٹِک ٹاک پر بات چیت کر سکیں گے۔ صارفین انباکس بٹن پر کلک کر کے، پھر چیٹ پر کلک کر کے اپنے دوستوں کو منتخب کرکے گروپ چیٹ شروع کر سکتے ہیں۔…

Read More

کراچی— پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ دل میں درد کے باعث وہ اسپتال گئیں، جہاں ڈاکٹروں نے کم شدت کے دل کے دورے کی تشخیص کی۔ انہوں نے اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے جسم پر ای سی جی کے الیکٹروڈز لگے ہوئے تھے۔ آئمہ بیگ نے وضاحت کی کہ دل کے دورے کی وجہ ذہنی دباؤ، نیند کی کمی اور بے چینی ہے، ساتھ ہی زیادہ سفر، رات…

Read More

اسلام آباد — وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے تمام شہریوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان اپنے عزم اور کوشش سے ملک کی تقدیر بدلنے کا عہد کریں۔ آج ہمیں پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنانے کا وعدہ کرنا چاہیے۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو یوم آزادی کی مبارکباددی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوان اپنے عزم اور محنت سے ملک کی تقدیر بدلنے کا عہد کریں۔ رانا مشہود…

Read More