اسلام آباد: موٹر وے ایم 2 پر بھیرہ کے نزدیک ایک گاڑی میں 4 افراد کی لاشیں ملیں، جبکہ ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق پیٹرولنگ کے دوران انہیں اطلاع ملی کہ بھیرہ کے قریب ایک گاڑی سڑک کے کنارے رکھی ہوئی ہے۔ جب وہ وہاں پہنچے تو گاڑی میں پانچ افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں تھے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھیرا منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں علاج کے دوران 4 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ بے ہوشی کی حالت میں لائے گئے ایک مریض کی حالت نازک ہے۔ تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو لاہور سے اسلام آباد کی طرف سفر کر رہے تھے۔
ڈاکٹروں کے مطابق، ہلاکتوں کی ممکنہ وجہ فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ رومیلا، 30 سالہ مہوش، 28 سالہ ثمر اور 4 سالہ عون شامل ہیں، جبکہ 30 سالہ عمر قاسم اسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس اسٹیشن پھلروان اور بھیرہ کا عملہ بھی اسپتال پہنچ گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔