فلاڈیلفیا: 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار ایک مباحثے میں شریک ہوئے ہیں۔
یہ مباحثہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک معروف میڈیا ہاؤس نے ترتیب دیا ہے۔
پہلے نصف گھنٹے میں دونوں امیدوار ایک دوسرے پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کر چکے ہیں۔
امیدواروں نے بحث کا آغاز معیشت سے کیا، جہاں ٹرمپ نے دیگر ممالک پر عائد کیے جانے والے محصولات کی اہمیت پر بات کی جبکہ ہیرس نے چھوٹے کاروباروں کے مسائل کو اجاگر کیا۔
اسقاط حمل کے حقوق پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اس مسئلے کو ریاستوں کی سطح پر منتقل کرنے میں مدد فراہم کی، جبکہ ہیرس کا کہنا ہے کہ اسقاط حمل پر پابندی خواتین کو بنیادی صحت کی خدمات سے محروم کرتی ہے۔
ہیرس نے ٹرمپ کی ریلیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ان ریلیوں سے جلدی اکتا جاتے ہیں، جبکہ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغانستان سے انخلا پر تنقید کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو اسرائیل پر حماس کے حملے کی صورت حال نہ ہوتی، جبکہ کملا ہیرس نے کہا کہ اگر وہ صدر بنی تو اسرائیل دو سال میں ختم ہو جائے گا، اور ایران پر عائد کی جانے والی پابندیاں موجودہ حکومت کی جانب سے ختم کر دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں ایران امیر ملک بن گیا ہے۔