- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
پشاور۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے کارکنان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو رکن اسمبلی یا پارٹی عہدیدار 24 نومبر کو احتجاج کے دوران غائب رہے گا، اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا ایک اجلاس ہوا، جس میں جنوبی اضلاع کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں نے شرکت کی، اور اس اجلاس میں بشریٰ بی بی نے بھی خطاب کیا۔ اپنے بیان میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان کا…
اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے کارکنوں کے لیے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق رہنمائی جاری کر دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ذرائع سے جاری عمران خان کی ہدایات کے مطابق، 24 نومبر اہم فیصلہ کن دن ہو گا، اس دن یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کون میری جماعت میں شامل رہے گا اور کون نہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کو قافلوں کے ہمراہ مرکزی سڑکوں پر نکلیں اور اس کی تفصیلات کی ویڈیوز بنائیں، جس میں نہ صرف گاڑیاں بلکہ عوام جو…
پشاور۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ، مولانا فضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد کی جانے والی قانون سازی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم کے نتیجے میں عوام کو اپنے ہی ملک میں مشکوک بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام شدید کرب سے گزر رہے ہیں، مگر حکومت کی ساری توجہ صرف سیاست پر مرکوز ہے۔ پشاور میں الیاس بلور کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم الیاس بلور کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے اور بلور…
میکسیکو۔سال 2024 کے مس یونیورس کا اعزاز ڈنمارک کی خوبرو حسینہ نے اپنے نام کر لیا۔میکسیکو سٹی میں منعقد ہونے والے سالانہ حسن کے عالمی مقابلے کے فائنل میں دنیا بھر کی حسیناؤں نے شرکت کی۔ یہ مقابلہ جمعرات کو شروع ہوا، جس کے بعد 120 امیدواروں میں سے 30 کو منتخب کیا گیا۔ آخرکار، پانچ حتمی امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ‘وکٹوریہ کجر تھیل ویگ’ کو مس یونیورس 2024 کا تاج پہنایا گیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ڈینش خاتون بن گئیں۔ نائیجیریا کی چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے، میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ…
نئی دہلی ۔بھارت نے ملکی سطح پر تیار کردہ ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے، جسے ایک اہم دفاعی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اس تجربے کے ذریعے بھارت جدید ترین ٹیکنالوجی رکھنے والے ممالک کے ایک چھوٹے گروپ میں شامل ہوگیا ہے۔ بھارت کے دفاعی تحقیق کے ادارے ڈی آر ڈی او نے 1500 کلومیٹر تک مار کرنے والے اس میزائل کا تجربہ کیا۔ فلائٹ ڈیٹا کے مطابق، یہ تجربہ کامیاب رہا اور بھارت نے اپنی صلاحیت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ یہ میزائل ہفتے کے…
لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر اور تجربہ کار کوچ عاقب جاوید کو عبوری طور پر قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے پر آمادہ کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق عاقب جاوید دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے دوران کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ وہ اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ یہ تقرری اس وقت عمل میں آئی جب ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے دورہ آسٹریلیا سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد…
ڈسکہ۔سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم نوید کو گرفتار کر لیا اور اسے عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے ملزم کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، تاہم خاتون ڈیوٹی مجسٹریٹ نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے صرف ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔اس کیس میں گرفتار دیگر تین ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مقتولہ زارا کو اس کے سسرالیوں نے بے دردی سے قتل…
اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے لیے تین رہنماؤں کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان رہنماؤں میں بیرسٹر گوہر، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ، اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب شامل ہیں۔ یہ تقرریاں عمران خان کی ہدایت پر کی گئی ہیں، جن کے بارے میں باضابطہ نوٹیفکیشن ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔
لاہور۔اسلامی نظریاتی کونسل کے وی پی این کو حرام قرار دینے کے فتوے پر معروف اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہونا چاہیے۔ ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ کس شرعی کونسل نے یہ فتویٰ دیا ہے، لیکن ان کے خیال میں یہ فیصلہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے اسے “تنگ ذہنی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وی پی این کو حرام کہنا بے بنیاد ہے۔ مولانا طارق جمیل نے مزید کہا…
اسلام آباد۔ترک جمہوریہ شمالی قبرص (ٹی آر این سی) کی سفیر، دلشاد شینول نےاسلام آباد کے ایک ہوٹل میں ٹی آر این سی کے قیام کی 41ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی۔تقریب میں وزیراعظم کے مشیر رانا احسان افضل خان، ترکی کے سفیر عرفان نزیراوغلو، سینیٹر طلحہ محمود، قازقستان کے سفیر یرژان کستافین، مشاہد حسین سید، ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹر ستارہ ایاز، ڈاکٹر رمیش کمار، اور وزارت خارجہ کے افغانستان، ایران اور ترکی ڈویژن کے ڈی جی محمد عامر خان نے شرکت کی اس کے علاوہ ترک اور شمالی قبرصی شہریوں، سفارتکاروں، پارلیمنٹیرینز، کاروباری افراد اور تعلیم سے وابستہ افراد…