- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
ترکیہ نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان کی پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ آذربائیجان میں ہونے والے COP-29 اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔ ترک خبر ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق، ترک حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی حکومت نے صدر ہرزوگ کی پرواز کو باکو میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلیوں کے 29 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی درخواست کی تھی، لیکن یہ درخواست مسترد کر دی گئی۔ اس سے…
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی عہدیداروں اور صوبے کے ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ احتجاج بھی پہلے کی طرح کامیاب ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطابق، پشاور میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور تنظیمی عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے ہزارہ، ملاکنڈ، پشاور اور ساؤتھ ریجنز کے ارکان پارلیمنٹ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ الگ الگ اجلاس کیے، جہاں 24 نومبر کے احتجاج کے لیے حکمت…
پشاور۔پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے ملک بھر میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کی بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی قیادت کو نہایت سخت اور پیچیدہ احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں پارٹی کی قیادت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی صدارت میں پشاور ریجن کے پارٹی عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں بشریٰ بی بی بھی شریک ہوئیں۔ بشریٰ بی…
لندن۔نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو لندن ہائیکورٹ نے دیوالیہ قرار دے دیا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن کو برطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے۔ حسن نواز کو2023کے کیس نمبر694 میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے، لندن ہائیکورٹ میں حسن نواز سے متعلق کیس25 اگست 2023 کو فائل کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج حکومت کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہے بلکہ یہ احتجاج خود پی ٹی آئی کے لیے نقصان کا باعث بنے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہر ایم این اے کو 10 ہزار اور ایم پی اے کو 5 ہزار لوگ احتجاج میں لانے کی ہدایت دی ہے، جس پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ…
اسلام آباد۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملکی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بھی اس بات پر حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کس طرح سنبھل گئی۔ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے اور مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سات فیصد تک آ گئی ہے، جبکہ پالیسی ریٹ میں بھی کمی دیکھنے کو…
پشاور۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے کارکنان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو رکن اسمبلی یا پارٹی عہدیدار 24 نومبر کو احتجاج کے دوران غائب رہے گا، اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا ایک اجلاس ہوا، جس میں جنوبی اضلاع کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں نے شرکت کی، اور اس اجلاس میں بشریٰ بی بی نے بھی خطاب کیا۔ اپنے بیان میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان کا…
اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے کارکنوں کے لیے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق رہنمائی جاری کر دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ذرائع سے جاری عمران خان کی ہدایات کے مطابق، 24 نومبر اہم فیصلہ کن دن ہو گا، اس دن یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کون میری جماعت میں شامل رہے گا اور کون نہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کو قافلوں کے ہمراہ مرکزی سڑکوں پر نکلیں اور اس کی تفصیلات کی ویڈیوز بنائیں، جس میں نہ صرف گاڑیاں بلکہ عوام جو…
پشاور۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ، مولانا فضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد کی جانے والی قانون سازی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم کے نتیجے میں عوام کو اپنے ہی ملک میں مشکوک بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام شدید کرب سے گزر رہے ہیں، مگر حکومت کی ساری توجہ صرف سیاست پر مرکوز ہے۔ پشاور میں الیاس بلور کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم الیاس بلور کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے اور بلور…
میکسیکو۔سال 2024 کے مس یونیورس کا اعزاز ڈنمارک کی خوبرو حسینہ نے اپنے نام کر لیا۔میکسیکو سٹی میں منعقد ہونے والے سالانہ حسن کے عالمی مقابلے کے فائنل میں دنیا بھر کی حسیناؤں نے شرکت کی۔ یہ مقابلہ جمعرات کو شروع ہوا، جس کے بعد 120 امیدواروں میں سے 30 کو منتخب کیا گیا۔ آخرکار، پانچ حتمی امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ‘وکٹوریہ کجر تھیل ویگ’ کو مس یونیورس 2024 کا تاج پہنایا گیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ڈینش خاتون بن گئیں۔ نائیجیریا کی چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے، میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ…