اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے کارکنوں کے لیے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق رہنمائی جاری کر دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ذرائع سے جاری عمران خان کی ہدایات کے مطابق، 24 نومبر اہم فیصلہ کن دن ہو گا، اس دن یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کون میری جماعت میں شامل رہے گا اور کون نہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کو قافلوں کے ہمراہ مرکزی سڑکوں پر نکلیں اور اس کی تفصیلات کی ویڈیوز بنائیں، جس میں نہ صرف گاڑیاں بلکہ عوام جو بھی اپنے ساتھ لائیں گے، ان کو بھی ریکارڈ کریں۔