Author: Web Desk

ریاض۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی جارحیت کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا اور غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، محمد بن سلمان نے فلسطینی ریاست کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے اہل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے عالمی سطح پر دو ریاستی حل کے لیے روابط کو فروغ دینے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ ولی عہد نے غزہ میں انسانی ہمدردی…

Read More

پیمرا نے بانی پی ٹی آئی کے نام کو ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔ پیمرا نے اپنے جواب میں کہا کہ اس نے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت پیمرا کی طرف سے عدالت میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ پیمرا نے بانی پی…

Read More

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، اور غزہ میں انسانیت کا بحران بہت زیادہ سنگین صورت اختیار کرچکا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں اسلامی ممالک کے سربراہان کی کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن کریم…

Read More

اسلام آباد۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔ چینی صدر نے اپنے 3 نومبر کے خط میں صدر مملکت کے زخمی ہونے پر اپنی تشویش، صدر مملکت کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ۔ چینی صدر شی جن پنگ نے خط میں صدر آصف علی زرداری کو چین کا دورہ کرنے کی گرمجوشی سے دعوت بھی دی تھی۔صدرمملکت نے کہا کہ چین کی…

Read More

راولپنڈی۔آرمی چیف سید عاصم منیر سے آسٹریلیا کے چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹورٹ نے ملاقات کی اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان علاقائی وعالمی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلیا کے چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹورٹ نے پیر کے روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں پر انہوں نے شہداءکی یاد گار پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔شہداءپاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا آسٹریلین آرمی چیف کو پاک فوج…

Read More

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام رہے گی۔ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور غیر ملکی چینی شہریوں اور اداروں کی سلامتی کو ثابت قدمی کے ساتھ یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ عزم کے ساتھ کام کریں گے اور چین پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کی…

Read More

اسلام آباد۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی عدم شرکت کے باعث وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی دوسری ٹیم کو مدعو کرنے کے بارے میں اقدامات کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام نے حکومتی مشورے پر قانونی رائے مشاورت مکمل کر لی ہے اور اب پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک رسمی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پی سی بی کو پیغام دیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے انکار کی صورت میں سری…

Read More

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینیئرز پر ہونے والے خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ساتھ کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ سندھ نے حملے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں 2 چینی انجینیئرز سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے اور 11 زخمی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بی ایل اے نے قبول کی ہے۔ وزیرداخلہ سندھ نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کا…

Read More

لاہور ۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے، سیاسی آلودگی کے خاتمے کا وقت آگیا ہے،پاکستان ایک آزاد ملک ہے، پاکستان کسی ملک کی ڈکٹیشن نہیں لے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود خان نے کہا کہ پنجاب حکومت دن رات کام کررہی ہے، وفاق شہباز شریف کی سربراہی میں دن رات دنیا کو اکھٹا کررہا ہے، 2018 کے بعد پاکستان میں ایک روپے فارن انوسٹمنٹ نہیں آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کا کلیدی کردار…

Read More

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں نجی شعبوں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ معیشت میں پائیدار ترقی حاصل کی جا سکے۔ کراچی میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے زیر اہتمام اسٹارٹ اپ سمٹ سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ معیشت کی ترقی میں ایک اہم عنصر ثابت ہو گا اور مالیاتی شمولیت میں ٹیکنالوجی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجیز خاص طور پر آرٹیفشل انٹیلیجنس، معیشت کو نئی سمت…

Read More