بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون نے پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ ویب سائٹ لنکڈ اِن پر اپنا پروفائل قائم کر لیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کا سیلاب آ گیا۔
ورون کے مداح، جو پہلے ہی انہیں انسٹاگرام اور ٹویٹر پر فالو کرتے ہیں، اب یہ سوچنے لگے ہیں کہ شاید اداکار کو نوکری کی درخواستیں بھیجنی پڑیں۔
لنکڈ اِن کے “About” سیکشن میں ورون نے اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا: “میں ایک پرجوش اداکار ہوں جس نے دس سال سے زائد وقت فلمی صنعت میں گزارا ہے۔ 300 کروڑ کے میگا ہٹس سے لے کر منفرد مواد پر مبنی فلموں تک، میری کہانی تخلیقی صلاحیتوں اور شائقین کے اثر و رسوخ کو توازن دینے کی ہے۔”
ورون نے اپنے پروفائل پر خود کو ایک اداکار، سرمایہ کار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر پیش کیا ہے۔ “بدلاپور”، “بھیڑیا”، اور “اسٹوڈنٹ آف دی ایئر” جیسے کامیاب پروجیکٹس کے ذریعے انہوں نے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
اس خبر پر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے سامنے آئے۔ ایک صارف نے ہنستے ہوئے کہا، “اب اسے بھی سی وی بھیجنی پڑے گی!”، جبکہ دوسرے نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ شاید یہ پروفائل جعلی ہو، اور کہا، “جعلی اکاؤنٹس بننا شروع ہو گئے ہوں گے۔”