- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
لاہور۔سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ سانحہ 9 مئی کے حوالے سے منصوبہ بندی کا الزام تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کی۔ سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ بعد ازاں، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرنے کا حکم دیا۔
پشاور۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے۔ورکرز اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جب کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہائی بغیر واپس نہیں آنا تو کارکنوں نے نعرے لگانا شروع کردیے۔ پی ٹی آئی کارکنان کافی دیر تک ’’سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد اور انقلاب آئے گا‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی حصہ لیا۔ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ملکر عمران تیرے جنثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگوائے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے…
لاہور۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے اپنے خلاف الیکشن ٹربیونل میں دی گئی درخواست میں تاریخ لینے پر ردعمل میں کہا کہ آج میرے وکلاءالیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے، ہمارے وکلاءکی مکمل تیاری تھی اور تمام دستاویزات بھی موجود تھیں،مخالف پارٹی کے پاس کوئی شواہد یا ثبوت نہیں تھے، ظہیر عباس کھوکھر عدالت سے فرار چاہتے ہیں، اسی لیے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،اگر ان کے پاس شواہد موجود تھے تو ظہیر عباس کھوکھر نے تاریخ کیوں مانگی؟ وزیر اطلاعا ت کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس…
اسلام آباد۔ پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ حکومت نو جوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ کھیلوں کے میدانوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر ر ہے ہیں ۔ انٹرنیشنل جونیئر ٹینس تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا اعصام الحق نے ٹینس کے میدان میں پاکستان کو دنیا میں متعارف کروایا ۔ اعصام الحق پاکستان کا سافٹ امیج ہے۔ بارہ ملکوں کے پلیرز کی ایونٹ میں شرکت خوش آئند ہے،ٹینس کے میدان میں فیڈریشن کو جو سپورٹ درکار ہوگی فراہم کریں گے ۔ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس میں…
راولپنڈی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے تمام 14 کیسز میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس کی جانب سے وعدہ معاف گواہ کے طور پر پیش ہونے والے تین پی ٹی آئی رہنما، صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے باضابطہ طور پر اپنے بیانات سے منحرف ہو کر پی ٹی آئی کے خلاف اپنے موقف کو تبدیل کر لیا۔ راولپنڈی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے کیسز کی سماعت ہوئی، جس دوران تینوں رہنماؤں نے عدالت میں اقبال جرم کے بیانات سے انکار کرنے کی درخواستیں دائر کیں۔ پولیس کی…
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ دو دنوں سے کسی ملاقات یا اجلاس کی صدارت نہیں کی، اور آج بھی کوئی اجلاس شیڈول نہیں تھا۔ ڈاکٹر نے وزیر اعظم کو بخار اور سینے میں انفیکشن کی شکایت پر دو دن پہلے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔ آج شام دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا، جس کے بعد آئندہ ملاقاتوں کے شیڈول کا تعین کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس اجلاس میں وزیراعظم…
اسلام آباد۔ہونڈا سٹی پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے، کیونکہ یہ اپنی راحت بخش ڈرائیو اور عمدہ کارکردگی کی بدولت خریداروں کی پسندیدہ گاڑیوں میں شامل ہے۔ ہونڈا سٹی کی نئی جنریشن میں ایک دلکش بیرونی ڈیزائن پیش کیا گیا ہے، جس میں پُش بٹن اسٹارٹ اور کی لیس انٹری جیسے جدید فیچرز شامل ہیں۔ اس میں خودکار درجہ حرارت کنٹرول، جدید LED ہیڈلائٹس، LED ٹیل لائٹس، اور ایک اعلیٰ معیار کا ملٹی میڈیا سسٹم بھی دیا گیا ہے۔ یہ گاڑی 1.5 لیٹر i-VTEC انجن سے لیس ہے، جو طاقت اور ایندھن کی بچت کا بہترین…
لندن۔برطانیہ میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور ان کے رشتہ داروں کے خلاف جنسی حملوں اور دیگر سنگین جرائم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دفترِ خارجہ کی اہلکار کیتھرین ویسٹ نے ان کیسز کی تفصیلات فراہم کیں، جن میں سنگاپور، پرتگال، منگولیا، گھانا، لیبیا اور دیگر ممالک کے سفارت خانوں کے افراد شامل ہیں۔ ایک فرد پر بچوں کی نامناسب تصویریں رکھنے اور تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ پرتگال کے ایک شہری پر غیر اخلاقی نمائش کا الزام ہے۔ سنگاپور کے ایک فرد پر بچوں پر ظلم کرنے یا اس ظلم کو نظر انداز کرنے…
ترکیہ نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان کی پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ آذربائیجان میں ہونے والے COP-29 اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔ ترک خبر ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق، ترک حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی حکومت نے صدر ہرزوگ کی پرواز کو باکو میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلیوں کے 29 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی درخواست کی تھی، لیکن یہ درخواست مسترد کر دی گئی۔ اس سے…
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی عہدیداروں اور صوبے کے ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ احتجاج بھی پہلے کی طرح کامیاب ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطابق، پشاور میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور تنظیمی عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے ہزارہ، ملاکنڈ، پشاور اور ساؤتھ ریجنز کے ارکان پارلیمنٹ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ الگ الگ اجلاس کیے، جہاں 24 نومبر کے احتجاج کے لیے حکمت…