ممبئی: حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم “وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” غیر متوقع طور پر تنازعے کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم کے ہدایتکار راج شاندلیہ اور پروڈیوسرز کو “استری 2” کے مواد کے غیر قانونی استعمال پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
فلم میں راجکمار راؤ اور تریپتی ڈمری نے مرکزی کردار ادا کیے، لیکن اس نے “استری 2” کے ایک کردار اور ڈائیلاگ کو بغیر اجازت استعمال کیا، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
راج شاندلیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے مدوک فلمز اور اس کے تخلیق کاروں سے غیر مشروط معافی مانگی۔ انہوں نے کہا، “ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام غیر مجاز مواد کو 15 اکتوبر 2024 تک فلم سے نکال دیا جائے۔”
ہدایتکار نے وضاحت کی کہ ان کی فلم کا “استری” یا “استری 2” فرنچائز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اس قسم کا کوئی دعویٰ نہیں کرتے۔
مدوک فلمز نے ہدایتکار اور فلم سازوں کی معافی قبول کرتے ہوئے اطمینان ظاہر کیا کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔
فلم “وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” 11 اکتوبر کو ریلیز ہوئی اور اس میں ملیکا شراوت، ٹکو تالسانیا، ارچنا پورن سنگھ، اور وجے راز جیسے بڑے اداکار بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔