- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
کوالا لمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ روز ہسپتال داخل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔مہاتیر محمد دل کے عارضے کے بھی شکار ہیں اور ان کی متعدد سرجریاں ہوچکی ہیں۔ انہیں آخری بار جولائی میں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ طبیعت کی خرابی کے سبب مہاتیر محمد اپنے دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔مہاتیر محمد نے پہلی بار 1981…
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 251 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے پر برقرار رہے گی۔ وزارت خزانہ…
اسلام آباد ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی،آج شام تقریباً 4 بجے دو ڈاکٹروں ایک ای این ٹی ماہر اور ایک طبی ماہر اڈیالہ جیل میں خان صاب سے ملنے آئے، ہمیں کچھ دیر پہلے اطلاع ملی تھی کہ الحمدللہ خان صاب خیریت سے ہیں، اور آج ایک گھنٹہ ورزش کر چکے ہیں۔ ہم جلد ہی ان سے میڈیکل رپورٹس حاصل کریں گے اور میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا، میں پی ٹی آئی کے ہر کارکن اور سپورٹر کا شکریہ ادا…
اسلام آباد ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جمہوریہ بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوچینکو نے ملاقات کی ہے ، ملاقات کے دوران علاقائی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی او اے ایس نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے تعاون پر پاکستان کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم گولوچینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی…
اسلام آباد۔وزارت اطلاعات و نشریات نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے نغمہ جاری کر دیا۔نغمے میں پاکستان کے رنگا رنگ ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی روایت کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے۔نغمے میں پاکستان کے خوبصورت مقامات، تاریخی اور اہم عمارتیں اور متنوع ثقافت کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔نغمے کے بول میں پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی اور ایس سی او سربراہان مملکت کو خوش آمدید کہنے کا جذبہ سمو آیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کی ترقی کے لئے پاکستان…
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور خوشحالی کی حمایت کرتا رہے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے چینی وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ظہرانہ دیا۔ اس دعوت میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت اور چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات کے دوران، پاکستان اور چین نے معیشت، سرمایہ کاری، اور علاقائی روابط جیسے اہم…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آئینی ترامیم کے سلسلے میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ پاکستان تحریک انصاف کل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی، تاہم انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ہے۔آئینی ترامیم کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام…
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان، بیلاروس، قازقستان کے وزرائے اعظم اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے۔ کرغزستان کے وزیر اعظم ژاپاروف اکیل بیک آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے، جہاں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے نورخان ایئر بیس پر مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔ استقبال کے موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خیر سگالی کے کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔ کرغزستان کے وزیراعظم کے ساتھ…
فلوریڈا: ناسا نے سیارہ مشتری کے چاند یوروپا پر قابل رہائش کی خصوصیات کی تلاش کے مشن کے تحت ایک خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ روانہ کر دیا ہے۔ یہ خلائی جہاز یوروپا کے زیر زمین سمندر کی جانچ کرے گا، جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ چاند کے برف کے موٹے بیرونی خول کے نیچے موجود ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی کا یوروپا کلپر خلائی جہاز کیپ کیناورل کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن ہیوی راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ یہ روبوٹک، شمسی توانائی سے چلنے والا پروب 2030 میں تقریباً 1.8 بلین میل (2.9…
پشاور: خیبر پختونخوا میں سونا نکالنے والی غیر قانونی کمپنیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔صوبے میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں، مشیر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مصدق عباسی کی ہدایت پر نوشہرہ اور کوہاٹ میں ایک گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران 200 سے زیادہ مشینیں ضبط کی گئیں اور متعلقہ کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔مصدق عباسی نے بتایا کہ نوشہرہ میں سونے کے 4 بلاکس کی کامیابی سے کھلی نیلامی کے ذریعے 4 ارب روپے سے زائد کی آمدنی متوقع ہے، اور مزید بلاکس کی نیلامی بھی جلد کی جائے…