اسلام آباد ۔وفاقی وزیر برائے قانون ، اعظم نزیر تارڈ نے کمیٹیشن کمیشن کا دورہ کیا،وفاقی وزیر کو کمیشن کے مینڈیٹ اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ،چیئرمین کمیٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے وفاقی وزیر کو عدالتوں میں زیر سماعت کیسوں پر بریفنگ دی
وفاقی وزیر اعظم تارڈ نے عدالتوں میں پھنسے کیسوں کی جلد سماعت کے لئے تعاون کا یقین دلایا اس حوالے سے کمیٹیشن ٹربیونل پر ججوں کی جلد تعیناتی مکمل کی جائے گی
کمیٹیشن کمیشن کے عدالتوں اور کمٹیشن ٹربیونل میں 550 مقدمات موجود ہیں ،کمیشن کے 74 ارب روہے کے جرمانے عدالتوں میں اسٹے دئے گئے ،عدلاتوں میں جلد سماعت کی کئی درخواستیں دی گئیں
گزشتہ ایک سال میں عدالتوں نے 69 مقدمات کے فیصلے سنا دئے گئے ،عدالتوں کے فیصلوں کے نتیجے میں 100 ملین روپے کے جرمانے حکومتی خزانہ میں جمع ہوئے ،وفاقی وزیر نے کمیشن کو بھر پور انفورسمنٹ کے لئے حکومت کی مکمل سپورٹ کا یقین دلایا