کوالا لمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ روز ہسپتال داخل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
مہاتیر محمد دل کے عارضے کے بھی شکار ہیں اور ان کی متعدد سرجریاں ہوچکی ہیں۔ انہیں آخری بار جولائی میں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ طبیعت کی خرابی کے سبب مہاتیر محمد اپنے دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔
مہاتیر محمد نے پہلی بار 1981 سے 2003 تک اور پھر 2018 سے 2020 تک ملائیشیا کے وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، جس کے نتیجے میں انہیں دو دہائیوں سے زائد عرصے تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔