Author: Web Desk

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے “لاکرز پروگرام” کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے نئی درخواستوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکام نے درخواستیں طلب کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حرمین اتھارٹی نے لاکرز پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں، جس کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے کوٹہ پالیسی اور پیکیجز کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹے سے متعلق یہ اہم فیصلہ 11 صفحات پر مشتمل ہے، جسے جسٹس نعیم اختر افغان نے تحریر کیا۔ اس فیصلے میں عدالت نے سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسیوں اور پیکیجز کے کوٹے کو غیر آئینی قرار دیا۔ سپریم کورٹ نے جی پی او کی اپیل منظور کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے 2021 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے “پرائم منسٹر پیکیج فار…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے۔ وزیراعظم نے خط میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کی جانب سے 86 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بطور وزیراعظم، اس معاملے میں مداخلت کرنا میری ذمہ داری ہے۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر عافیہ صدیقی کی سزا معاف کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس معاملے میں…

Read More

پشاور۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے۔پشاورہائی کورٹ میں ضمانت کیس کی سماعت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے بیشتر ساتھیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ایک ارب سے 3 ارب روپے تک ہمارے ارکان اسمبلی کو آفر دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ترمیم پر بحث ہونی چاہیے۔ حکومت نمبر پورے کرکے دکھائے پھر دیکھیں گے۔ مولانا کی جانب سے بار کونسلز کو آئینی ترمیم کا مسودہ دینے کی تجویز آئی ہے،…

Read More

کراچی: پاکستانی وفد نے فلپائن کے شہر سیبو میں 14 سے 18 اکتوبر تک منعقد ہونے والی 59ویں ایشیاء اور پیسیفک ریجنز کی ڈی جی سی اے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔ وفد کی قیادت ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے کی۔ اس کانفرنس کے دوران، پاکستانی وفد نے عالمی ریگولیٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں، جن میں سنگاپور، یو کے سی اے اے، اور ٹرانسپورٹ کینیڈا کے نمائندے شامل تھے۔ علاوہ ازیں، وفد نے متحدہ عرب امارات جی سی اے اے، ڈی جی سی اے فرانس، فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن، اور بین الاقوامی فضائی جہاز پائلٹس کے…

Read More

اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے معاملے میں حکومت پاکستان نے امریکی صدر کو سزا کی معافی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے یہ خط ارسال کیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اس اہم پیشرفت کے بارے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی…

Read More

ملتان ۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اپنی اننگز شروع کی۔ تاہم ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ بعد میں جو روٹ 18، ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ 1 اور شعیب بشیر بغیر کسی رن کے پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود…

Read More

اسلام آباد۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رات گئے مولانافضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے اور تحفظات دور کرنے کی یقین کرائی مولانا فضل الرحمن سے تحریک انصاف رہنمائوں کی ملاقات اور بعد ازاں مولانا کی جانب سے سخت ترین پریس کانفرنس کے بعد بلاول بھٹو زرداری رات گئے مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے جہاں پر جمعیت علماا سلام کے رہنما ئوں نے ان کا استقبال کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے طویل ملاقات کی اور آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تحریک انصاف…

Read More

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترمیم کا پہلا مسودہ مسترد کرتے ہیں، اور آج بھی اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر گزشتہ تین ہفتوں سے مشاورت اور گفتگو جاری ہے، جبکہ ہمارے اراکین پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور انہیں خریدنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترمیم کے مسئلے پر تین ہفتے سے مباحثہ اور مشاورت ہو…

Read More

اسلام آباد (شاہد میتلا،ایکسکلوسیو) بلوم پاکستان اردو سے خصوصی گفتگو میں تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ 4اکتوبر کو علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس میں ہی چھپے ہوئے تھے وہ کسی ایجنسی کے پاس نہیں تھے۔میں ان سے ملنے گیا تھا ملاقات نہیں ہوئی تھی لیکن مجھے اسی وقت بتادیا گیا تھا کہ وہ وہیں ہیں۔4اکتوبر کو احتجاج کرنے کا طے ہواتھا دھرنا نہیں دینا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ڈاکٹر سے عمران خان کے معائنے کی تجویز سے سیاسی کمیٹی میں فیصلہ ہوا تھا جس میں سلمان اکرم راجہ بھی موجود تھے انھوں…

Read More