سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے “لاکرز پروگرام” کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے نئی درخواستوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکام نے درخواستیں طلب کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حرمین اتھارٹی نے لاکرز پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں، جس کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
حرمین اتھارٹی کے مطابق، لاکرز پروگرام کا مقصد مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کے تحت زائرین کو مثالی خدمات فراہم کرنا ہے۔
مزید یہ کہ حرمین شریفین جانے والے زائرین لاکرز منصوبے کے تحت اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری دے سکیں گے۔