Author: Web Desk

اسلام آباد ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی نے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی، اس کمیٹی کے اجلاسوں میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان سے منسلک اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کیان خیالات کا اظہار انہوں نے رات گئے وزیر اطلاعات و نشریات کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،وزیر قانون نے کہا کہ 19 رکنی کمیٹی میں آئینی ترامیم کے مسودہ پر مشاورت ہوئی اور مسودہ کو حتمی شکل دی گئی، بلاول بھٹو زرداری اور ان کی لیگل ٹیم نے مولانا…

Read More

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی تبدیلی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے صبح تک کا وقت طلب کیا ہے، اس کے بعد ہم اسے پارلیمنٹ میں پیش کرکے مشترکہ حمایت سے منظور کروائیں گے۔ اسلام آباد میں بلاول بھٹو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طویل مشاورت کے بعد بلاول بھٹو اور میں آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے آئینی تبدیلی کے بل پر جو اتفاق رائے بنایا ہے، اس کا اظہار ہم نے کراچی میں…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے میں ہمارے دو سینیٹرز ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 15 یا 20 نہیں بلکہ صرف دو سینیٹرز دوسری طرف جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ مردان سے سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومتی آئینی مسودے کی حمایت میں اراکین کے ووٹ دینے کی بات غلط ہے، کیونکہ عدلیہ سے متعلق ترامیم پر ہمارا…

Read More

لندن۔سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئے سوالات اور ان کے جواب صارفین کو گھما کر رکھ دیتے ہیں، ایسا ہی ایک سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس سے صارفین تذبذب کا شکار ہیں کہ اس کا درست جواب کیا ہوگا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ریاضی کے ایک آسان سوال اور اس کے جواب سے متعلق میاں بیوی میں ہونے والی بحث سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے اور صارفین بھی اس آسان سوال کے 2 الگ الگ جوابات پر تقسیم نظر آتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وائرل ویڈیو میں ایک کار سوار خاتون…

Read More

ڈیونیڈن: نیوزی لینڈ کے شہر ڈیونیڈن کے ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں کو الوداع کہنے کے لیے آنے والوں کی جذباتیت سے پریشان ہوکر اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی کو تین منٹ سے زیادہ گلے نہ ملائے، اور بہتر یہ ہے کہ جذباتی لمحات کار پارکنگ میں گزارے جائیں کیونکہ ڈپارچر ایریا میں اس طرح کی صورت حال سے پروازوں میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ ڈیونیڈن ایئرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جذبات پر قابو پانے کے بجائے فلائٹس پر توجہ دینا زیادہ اہم ہے۔ اس حکمنامے پر سوشل میڈیا کے کئی صارفین نے شدید ردِعمل…

Read More

نئی دہلی ۔چشتیہ کے معروف بزرگ، خواجہ نظام الدین اولیا، کے سالانہ عرس کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن نے 82 پاکستانی زائرین کو پانچ روزہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے ہیں۔ یہ زائرین ہفتے کو واہگہ بارڈر کے ذریعے دہلی روانہ ہوں گے۔ پاکستانی زائرین کو ہر سال عرس کے موقع پر ویزے حاصل کرنے میں طویل انتظار اور مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماضی میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، جس کی وجہ سے زائرین کی مذہبی رسومات…

Read More

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے 7 ارکان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ وہ بیرسٹر گوہر سے فون پر بات کر رہے تھے، لیکن اچانک رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد وہ دوبارہ بات نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وہ ابھی…

Read More

راولپنڈی۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 150ویں پی ایم اے لانگ کورس، 69ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 36ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف،کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشان امتیاز ملٹری) نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا اور ممتاز کیڈٹس کو انعامات دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی سے عراق، اردن، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلسطین، سوڈان اور یمن سمیت کئی دوست ممالک کے…

Read More

اسلام آباد ۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا اور پی ٹی آئی آئیں گے تو عزت محفوظ رہے گی، بصورتِ دیگر بھی ترمیم پاس ہو گی، ہیرو سے زیرو ہونے میں وقت نہیں لگتا،رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، کوئی وضاحت نہیں دیں گے، اگر سمجھتے ہو پیسہ دیا ہے تو سمجھتے رہیں، تشدد کیا ہے سمجھتے رہو، اٹھایاہے، سمجھتے رہو،اپوزیشن کو جو مرضی سمجھنا ہے وہ سمجھے،ان الزامات پر مزید وضاحت نہیں دی جائے گی، انہیں پتہ ہے ترمیم اب منظور ہو گی، بکاؤ مال کی شکلیں آج آپ نے دیکھ لیں۔ صحافی نے سوال کیا…

Read More

راولپنڈی۔اڈیالہ جیل حکام نے کہا ہے کہ عمران خان کو بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ان کی خوراک، مطالعہ، ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہےاور اس کے علاوہ سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جیل حکام کے مطابق بی کلاس کے تحت عمران خان کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کےلئے قیدی کک فراہم کیا گیاہے،پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے عمران خان ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چکندر کا جوس، دہی، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے…

Read More