Author: Web Desk

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے آج آئینی ترمیم کی منظوری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ان شاء اللہ آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب چیزوں کا لطف اٹھائیں گے۔ جو بھی آئے، بسم اللہ، ورنہ ہمارے پاس تعداد سے زیادہ نمبر موجود ہیں۔انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم منظور ہو جائے گی، اور یہ ملک کے لیے بہتر ثابت ہوگی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے، اور انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو ان کی…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے بتایا ہے کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے مختلف آپشنز موجود ہیں۔ کابینہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے لیے تمام تیاری مکمل ہیں، اور رانا ثناءاللہ نے صحیح کہا کہ آج اس معاملے کا فیصلہ ہوگا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے دیگر راستے موجود ہیں، لیکن ہماری پہلی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھیں۔ کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر ہوگا، جس میں آئینی ترمیم کے…

Read More

اسلام آباد: آئینی ترامیم کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین قومی اسمبلی کے اراکین کے غائب ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، این اے 59 سے آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی اور ساہیوال سے منتخب آزاد امیدوار عثمان علی کی پی ٹی آئی کی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور قریشی پی ٹی آئی کی قیادت سے ٹال مٹول کر رہے ہیں، اور وہ ہمیں یہ بتا رہے ہیں کہ وہ ملک سے باہر ہیں، حالانکہ وہ دراصل ملک میں موجود ہیں۔ پی ٹی…

Read More

لاہور: جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمٰن نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر دلچسپ رائے دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر حافظ نعیم الرحمٰن نے لکھا کہ یہ ایک دلچسپ اتفاق ہے! بلاول کا کہنا ہے کہ پی پی اور مولانا فضل الرحمان میں ترمیم پر مکمل ہم آہنگی ہے، جبکہ بیرسٹر گوہر مسلسل یہ بات کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آئینی ترمیم پر اتفاق ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے…

Read More

اسلام آباد ۔ادارہ شماریات 21 سے 22اکتوبر 2024 کو پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقد کیے جانے والے پاکستان کے پہلے “ڈیٹا فیسٹ 2024” کی میزبانی کرے گا، جس میں مختلف شعبوں سے ماہرین، محققین، اور ڈیٹا سے منسلک افراد کو ایک ساتھ اکٹھا کیا جائے گا تاکہ پالیسی سازی اور بہتر مستقبل کے لیے جدت کو فروغ دینے میں ڈیٹا کے اہم کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔اس کا مقصد پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی، سماجی مساوات اور پائیدار ترقی سمیت اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعاون، معلومات کے تبادلے اور قابل عمل حکمت عملی…

Read More

دوحہ۔ایک امریکی جہادی مانیٹرنگ تنظیم SITE کے مطابق ،القاعدہ کے ممکنہ موجودہ رہنما کے مشیر نے حماس سے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سائٹ کے مطابق مصطفیٰ حامد نے آن لائن اعلامیہ جاری کیا، جسے ابو ولید المصری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو سیف العدیل کے سسر ہیں، یہ شخص اب القاعدہ کا سربراہ ہے۔ اعلامیہ میں مصطفیٰ حامد، نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی یرغمالیوں (بشمول زندہ اور مردہ) کی بازیابی پر دی جانے والی توجہ کے باعث اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اثر انداز ہورہی ہے۔…

Read More

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اختتام کے بعد بلاول زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات کا احوال سنایا۔ بلاول نے کابینہ کے ارکان کی موجودگی میں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے مثبت رویہ اختیار کیا، لیکن حتمی فیصلے کا علم نہیں ہو سکتا۔ بلاول نے کہا کہ آج دو بجے تک انتظار کیا جائے گا کہ مولانا کی طرف سے کیا جواب آتا ہے۔ اگر مولانا فضل الرحمن نے آج دو بجے تک کوئی حامی نہ بھری تو…

Read More

راولپنڈی: 9 مئی کے واقعے کے دوران جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے کیس میں چالان کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور دیگر ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں۔ چالان کے مطابق، ملزمان نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی قیادت میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا، گیٹ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوئے، فوجی اہلکاروں کے ساتھ سخت مزاحمت کی اور توڑ پھوڑ جاری رکھی۔ حساس عسکری املاک میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آگ لگائی گئی، جبکہ ڈنڈوں اور پتھروں سے…

Read More

لاہور۔خواتین گھریلو مزدور یونینز نے عالمی گھریلو مزدور دن کے موقع پر یکجہتی اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سندھ گھریلو مزدور ایکٹ 2018، پنجاب گھریلو مزدور ایکٹ 2023، خیبرپختونخوا گھریلو مزدور ایکٹ 2021، اور بلوچستان گھریلو مزدور ایکٹ 2022 کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ مزدور یونینز نے قوانین کے حتمی مسودے کی تیاری اور خواتین گھریلو مزدوروں کی فوری رجسٹریشن کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے آئی ایل او کنونشنز C177 اور C190 کی توثیق کا بھی مطالبہ کیا تاکہ خواتین کو کام کی جگہ پر استحصال اور ہراسانی سے تحفظ فراہم کیا جا…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کو متنازع اور غیر شفاف قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت نہ کرنے اور ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی نے طے کیا کہ وہ آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، کیونکہ یہ انتہائی غیر شفاف اور متنازع ہے۔ اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کا مکمل بائیکاٹ کرے گی۔ پی ٹی آئی نے اراکین کو…

Read More