- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آبا د۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ اگر ہم نے اداروں کو با اختیار نا بنایا تو یہ محنت بے کار ہو گی،اب ہمیں اپنے اپنے حلقوں میں جا کر عوام کی خدمت کرنا ہو گی، سیاسی ماحول سے لگتا ہے اونٹ کسی طرف بیٹھے نہ بیٹھے خیمہ پھاڑ کے نکلے گا،وہ پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنا حکومت کی ذمہ دار ی ہے اور یہ ذمہ داری حکومت بخوبی نبھارہی ہے ۔
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت مرضی کے فیصلے اور مرضی کے جج چاہتی ہے۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں آئینی ترمیم کا سلسلہ جاری ہے اور یہ معاملہ مسلسل کھنچتا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت آئین میں چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے اور مختلف مسودے بلا اطلاع سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہائی کورٹ کے ججز کا تبادلہ حکومت کے کنٹرول میں ہوگا تو انصاف پر شدید دباؤ پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا…
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے اتفاق رائے سے اصل مسودے میں ترمیم کی گئی ہے۔ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل کابینہ کا اجلاس مختصر وقت کے لیے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی مسودہ تیار ہے، اور اگر یہ کابینہ سے منظور ہو جاتا ہے تو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ وسیع تر اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں، اور تیرہویں ترمیم کے بعد یہ روایت رہی ہے کہ آئینی ترمیم…
پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے ایک نیا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ یونین کونسل گبر باغ میں 30 ماہ کی بچی پولیو وائرس کے باعث معذوری کا شکار ہو گئی۔ متاثرہ بچی کے فضلے کے نمونے 29 ستمبر کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے گئے تھے۔قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو متاثرہ کیسز کی…
اسلام آباد: تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن نظر ثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اس کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہے، لہذا پانچ یا آٹھ ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیا جائے۔تحریک انصاف نے درخواست میں مخصوص نشستوں سے متعلق آٹھ ججز کے اکثریتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر فیصلے میں آبزرویشنز موجود ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نظرثانی درخواست کو منظور کرنے کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے، جس کے…
کراچی: غیریقینی سیاسی حالات کے باعث گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج اتار چڑھاؤ اور مندی کی زد میں رہی۔ آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی نے مارکیٹ کی سرگرمیوں پر منفی اثر ڈالا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران متعدد اقدامات کے باعث انڈیکس 86 ہزار کی نئی بلند سطح بھی عبور کر گیا تھا، جس سے سرمایہ کاروں میں امید اور علاقائی استحکام کی توقعات پیدا ہوئیں۔ تاہم، اختتامی دو سیشنز کے دوران گھبراہٹ میں فروخت بڑھنے سے انڈیکس کی یہ بلند سطح برقرار نہ رہ سکی۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران ایران پر اسرائیل کے ممکنہ…
اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی آئینی ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دو سینیٹرز اور ان کے بیٹے پانچ دن سے غائب ہیں، اور خاتون سینیٹر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر وزیراعظم کے ظہرانے میں بلایا گیا۔ کیا یہ ووٹ کی عزت ہے؟مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ملک میں ایک ماہ سے ہنگامی صورتحال ہے، اور خفیہ طریقے سے آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا…
اسلام آباد: انسداد بجلی چوری مہم کے تحت ملک بھر میں 86 ہزار سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ملک بھر میں اس مہم کے دوران 122 ارب، 3 کروڑ اور 57 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ مختلف علاقوں میں، جیسے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر، اور کوئٹہ، بجلی چوروں سے ایک ارب، 35 کروڑ اور 3 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی گئی۔ستمبر 2023 سے جاری اس سخت کریک ڈاؤن میں 86 ہزار 18 بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ اکتوبر میں، متعلقہ اداروں نے مزید 224 بجلی چور گرفتار…
راولپنڈی: 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت 79 ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے آج اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کرنی تھی، لیکن جیل انتظامیہ نے جج کو جیل آنے سے روک دیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے جج کو ایک خط بھیجا گیا جس میں کہا گیا کہ آج کسی کیس کی سماعت ممکن نہیں ہے۔خط کی روشنی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جیل نہیں گئے،…
اسلام آباد۔مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مولانا کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں لیکن میرا اندازہ ہے مولانا کی کوشش رائیگاں جائے گی، اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ کابینہ ، اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی تاخیر کی وجہ پی ٹی آئی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے، تحریک انصاف کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے اڈیالہ جیل گئی ہے،تحریک انصاف کے وفد جو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملے گی، بانی پی…