- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے پارٹی رہنماؤں کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں خوب جھاڑ پلائی۔اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق، بانی چیئرمین نے ملاقات کے لیے آئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی کا وفد، جس کی قیادت بیرسٹر گوہر کر رہے تھے، آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے اڈیالہ جیل گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، بانی چیئرمین نے پارٹی رہنماؤں کو سختی سے کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جیل سے نکلنے کے لیے جو منصوبہ میں نے دیا تھا، اس پر…
اسلام آباد ۔حکومت کی جانب سے مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی کے اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں اور پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے ہیں۔ سینیٹ کا اجلاس چار بار تاخیر کے بعد اب رات 8 بجے منعقد ہوگا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس تین بار کی تاخیر کے بعد ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے…
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں آٹھ ججوں کی دوسری وضاحت کے بعد سپریم کورٹ کے عملے سے وضاحت طلب کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ڈپٹی رجسٹرار مجاہد محمود، اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید سے وضاحت مانگی اور سوال کیا کہ بغیر اصل فائل جمع کرائے وضاحت کس طرح جاری کی گئی؟ سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق، ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں پوچھا گیا ہے کہ بغیر اصل فائل جمع کرائے سپریم کورٹ کی…
لاہور: مریم نواز نے خواتین وکلا کے لیے بار روم اور ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی تین تحصیلوں میں خواتین وکلا کے لیے بار روم اور ڈے کیئر سینٹرز کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل، خواتین وکلا نے عدالت عالیہ میں لیڈیز بار روم اور ڈے کیئر سینٹرز کی ضرورت کے حوالے سے درخواست دی تھی۔مریم نواز نے محکمہ تعمیرات و مواصلات کو لیڈیز بار رومز کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے نتیجے میں اٹک، بہاولنگر، اور لودھراں جیسے دور دراز علاقوں…
ممبئی: بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے تقریباً چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔رپورٹس کے مطابق، سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے، جو کہ ہندوستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے وہ اسے دبئی سے درآمد کر رہے ہیں۔ اس گاڑی کی قیمت تقریباً 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے (2 کروڑ بھارتی روپے) ہے، اور اس کی بھارت میں ترسیل کے لیے بھی ایک بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔درآمد کی…
کراچی: فخر زمان کا آسٹریلیا کے دورے کے لیے انتخاب اب مشکل ہوتا نظر آ رہا ہے، کیونکہ وہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہو چکے ہیں۔فخر زمان پاکستان کے ممتاز جارحانہ بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بھی اسکور کی ہے۔ تاہم، ان کی صاف گوئی کی وجہ سے وہ حالیہ دنوں میں مشکلات کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق، فخر کا دورۂ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شامل ہونا مشکل نظر آتا ہے، کیونکہ وہ فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ویسٹ انڈیز سے واپسی کے…
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی پر ایک نئی ویب سیریز تیار کی جا رہی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، جانی فائر فاکس فلم پروڈکشن ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ وہ بشنوئی گینگ کے جرائم کی داستان کو جلد ٹیلی ویژن اسکرین پر پیش کرے گا۔اس حوالے سے پروڈکشن ہاؤس “لارنس: ایک گینگسٹر کی کہانی” کے عنوان سے بشنوئی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز لانچ کرے گا۔خبروں کے مطابق، انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن نے اس ویب سیریز کے عنوان کی منظوری پہلے…
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان دیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں آئینی ترمیم کے حوالے سے مکمل اتفاق ہو چکا ہے۔فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طویل مشاورتی عمل کے بعد آئین سازی کا عمل آگے بڑھ رہا ہے، اور انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ عدالتی اصلاحات پر گفتگو کی۔ کراچی میں ملاقات کے بعد دونوں جماعتیں آئینی ترمیم پر مکمل طور پر متفق ہو چکی ہیں۔ بلاول…
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا ہے کہ اگر مولانا کے ساتھ اتفاق رائے نہیں ہوا تو بھی ہمارے پاس نمبرز مکمل ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم پر مشترکہ رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اگر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ اتفاق نہ ہوا تو بھی ہمارے پاس نمبرز کی کمی نہیں ہے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے کسی قسم کی لچک دکھائی یا ان کی طرف سے کوئی جواب آیا؟…
اسلام آباد۔ حکومتی و سکیورٹی ذرائع نے بی این پی کے سربراہ کے بیان رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں۔ بی این پی مینگل کے ٹوٹل تین ووٹ ہیں،اختر مینگل صاحب ممبر نیشنل اسمبلی ہیں جبکہ پارٹی کے دو ارکان سینٹ ہیں،اختر مینگل صاحب نا صرف آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں بلکہ میڈیا سے بات چیت بھی کر رہے ہیں،حیرانی کی بات یہ ہے کہ ساتھ ہی ساتھ اپنے پارٹی پر ہونے والے ظلم و جبر کی افسانوی داستان بھی سنا رہے ہیں،سینٹر نسیمہ احسان پارلیمنٹ لاجز…