اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے میں ہمارے دو سینیٹرز ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 15 یا 20 نہیں بلکہ صرف دو سینیٹرز دوسری طرف جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ مردان سے سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومتی آئینی مسودے کی حمایت میں اراکین کے ووٹ دینے کی بات غلط ہے، کیونکہ عدلیہ سے متعلق ترامیم پر ہمارا اتفاق نہیں ہوا، اور پارلیمانی کمیٹی میں آئینی مسودے پر بھی ہمارا کوئی مفاہمت نہیں تھی۔
بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب 15 ماہ سے جیل میں ہیں، ہم نے پہلے کیوں شکایات نہیں کیں، اب شکایات تھیں تو کہا، خان صاحب نے آج کسی پر غصہ نہیں کیا، یہ مکمل غلط معلومات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پانچ ممبران جیل میں ملاقات کے لیے خان صاحب کے ساتھ گئے، وہ کسی پر غصہ نہیں ہوئے۔ فارم 47 کے حوالے سے کہا کہ حکومت کو آئین میں ترمیم کا کوئی حق نہیں، مگر ہم پھر بھی کمیٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ ہمارے نمائندگان پارلیمنٹ میں آئیں گے، ہم دیکھیں گے اور پارٹی پالیسی کے مطابق عمل کریں گے۔