- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے آئینی ترمیم کے بارے میں کوئی تجاویز پیش نہیں کیں، اور یہ ترمیم کوئی حملہ نہیں بلکہ پاکستان کا عدالتی نظام دراصل ٹوٹ چکا ہے۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر نے ایوان میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کی تقریر کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر کو پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور ان کی تجاویز بھی طلب کی گئی…
اسلام آباد: سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا ہے، جس میں شامل 22 شقوں کی الگ الگ منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یہ ترمیم ایوان بالا میں پیش کی اور اس کی منظوری کے لیے ووٹنگ کی تحریک پیش کی، جسے دو تہائی اکثریت سے منظور کیا گیا، ترمیم کے حق میں 65 ارکان نے ووٹ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور ایوان سے باہر چلے گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے ایوان…
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایمل ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ان تبدیلیوں سے ثاقب نثار اور گلزار جیسے جج نہیں آئیں گے۔ سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے اے این پی کے صدر اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ ترامیم پارلیمان کی قوت کی نمائندگی کریں گی، اور آئندہ عدلیہ میں ساسو ماں کے کہنے پر فیصلے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تبدیلیوں کی بدولت ثاقب نثار اور…
اسلام آباد۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے اندر آئینی بینچز کی تقرری یا آئینی عدالت کے لیے ہونے والی ترمیم کے بارے میں وضاحت کی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی مدت میں توسیع کے بارے میں انہیں کیا کہا تھا۔ سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچ تشکیل دینے کی تجویز ہے، اور آئینی بینچز کی تقرری مجوزہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔ یہ ایک زیر التوا ایجنڈا تھا، جس پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری…
اسلام آباد۔ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا ہے وہ دیکھنے آیا ہوں۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے، اختر مینگل نے کہا کہ ہمارا اپنے سینیٹرز سے کوئی رابطہ نہیں، ہم اپنے سینیٹرز کو ڈھونڈنے آئے ہیں اور ہم نے دونوں سینیٹرز کے لاجز دیکھے ہیں لیکن وہاں نہیں ہیں۔سربراہ بی این پی مینگل کا کہنا تھا کہ دونوں سینیٹر جاتی امرا، بلاول ہاؤس اور آبپارہ میں ہوسکتے ہیں لیکن اس وقت بنی گالا میں تو باالکل نہیں ہو سکتے۔غلط بیانی کے سوال پر…
اسلام آباد۔سینیٹر علی ظفر نے 26 ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم جس انداز میں کی جا رہی ہے، میرے خیال میں یہ ایک جرم ہے۔سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آئین لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے ہوتا ہے، جدا کرنے کے لیے نہیں۔ اگر آئین پر اتفاق رائے نہ ہو تو وہ اپنا وجود کھو دیتا ہے۔ 1956 اور 1962 کے آئین میں قوم کا اتفاق موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے وہ ختم ہو گئے۔…
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا۔سینیٹ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کی، جہاں تلاوت کلام پاک کے بعد قائد ایوان اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات اور معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی، جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ وزیر قانون نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئینی ترمیمی بل پر اسپیکر کی ہدایت پر ایک کمیٹی بنائی گئی، جس نے اس کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، اور اس بل کو ضمنی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔اعظم نذیر…
اسلام آباد۔بی این پی مینگل کے دونوں سینیٹرز ایوان میں پہنچ گئے۔سینیٹر نسیمہ احسان منہ پر ماسک پہنے ایوان میں پہنچیں جبکہ قاسم رانجھو کو ویل چیئر پر ایوان میں لایا گیا۔دونوں ارکان کو حکومتی بینچز پر بٹھانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اٹھ کر اپوزیشن کی نشستوں پر واپس آگئے۔نسیمہ احسان کو انوشا رحمان نے حکومتی بنچز پر بٹھانے کی کوشش کی تاہم نسیمہ احسان واپس اپوزیشن بنچ پر آکر بیٹھ گئیں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قاسم رانجھو کی نشست پر آکر ان سے مصافحہ کیا۔
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔ذرائع کے مطابق، حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔حکومت نےوفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا اور ان سے مجوزہ آئینی ترمیم پر بات چیت کی اس دوران مولانا فضل الرحمن نے ووٹ دینے کے لئے یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بلاول کے ساتھ ہونے والے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئینی ترمیم کے لئے ووٹ کریں گے۔بعد ازاں مولانا فضل الرحمن نے…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور صدر کو اعتماد میں لیا گیا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مصدق ملک نے بتایا کہ حکومت نے اپنا مسودہ منظور کر لیا ہے، اور کابینہ نے پیپلز پارٹی، حکومت اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ طور پر تیار کردہ اس مسودے کی منظوری دی۔ گزشتہ…