راولپنڈی۔اڈیالہ جیل حکام نے کہا ہے کہ عمران خان کو بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ان کی خوراک، مطالعہ، ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہےاور اس کے علاوہ سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے
جیل حکام کے مطابق بی کلاس کے تحت عمران خان کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کےلئے قیدی کک فراہم کیا گیاہے،پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے
عمران خان ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چکندر کا جوس، دہی، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن کھاتے ہیں اور رات میں دلیہ، کوکونٹ، جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں
جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے،صحت کا بھی مکمل خیال رکھا جارہا ہے ،دن میں تین مرتبہ معائنہ کیا جارہا ہے ،بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت یاب ہیں،
عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے،روزانہ دو گھنٹے یکسرسائز کرتے ہیں،سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں،سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔