اسلام آباد: آئینی ترامیم کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین قومی اسمبلی کے اراکین کے غائب ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، این اے 59 سے آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی اور ساہیوال سے منتخب آزاد امیدوار عثمان علی کی پی ٹی آئی کی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور قریشی پی ٹی آئی کی قیادت سے ٹال مٹول کر رہے ہیں، اور وہ ہمیں یہ بتا رہے ہیں کہ وہ ملک سے باہر ہیں، حالانکہ وہ دراصل ملک میں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کو متنازع اور غیر شفاف قرار دیتے ہوئے اس کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔