اسلام آباد ۔ادارہ شماریات 21 سے 22اکتوبر 2024 کو پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقد کیے جانے والے پاکستان کے پہلے “ڈیٹا فیسٹ 2024” کی میزبانی کرے گا، جس میں مختلف شعبوں سے ماہرین، محققین، اور ڈیٹا سے منسلک افراد کو ایک ساتھ اکٹھا کیا جائے گا تاکہ پالیسی سازی اور بہتر مستقبل کے لیے جدت کو فروغ دینے میں ڈیٹا کے اہم کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔
اس کا مقصد پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی، سماجی مساوات اور پائیدار ترقی سمیت اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعاون، معلومات کے تبادلے اور قابل عمل حکمت عملی کے لئے ڈیٹا کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔
تقریب میں معروف ماہرینِ شماریات وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنسدان اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور ڈیٹا کے بہتر استعمال کے لئے تجاویز دیں گے۔شرکاءعملی ورکشاپس، نمائشوں اور ڈیٹا ویڑولائزیشن کے ذریعے ڈیٹا ٹیکنالوجیز میں جدید ترین پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔
تقریب کی اہم سرگرمیوں میں موضوعاتی مباحثے شامل ہیں، جن میں گورننس، موسمیاتی تبدیلی و تغیرات اور دیگر موضوعات پر دلچسپ سیشنز ہوں گے، جن میں نادرا، سپارکو، یو این ایف پی اے، یونیسیف اور ورلڈ بینک سمیت دیگر ادارے شرکت کریں گے۔
مزید برآں، اقوام متحدہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک جیسے اداروں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی جانب سے بھی تقاریر کی جائیں گی۔ ایونٹ میں 6 مخصوص ورک سٹیشنز پر 50 ورکشاپس منعقد ہوں گی، جن میں ڈیٹا انضمام اور ویڑولائزیشن جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔ تقریب میں 80 اسٹالز بھی لگائے جائیں گے جن میں نادرا، سپارکو، کے پی آئی ٹی بی، آزاد کشمیر (آئی ٹی بورڈ)، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، ورلڈ بینک، یونیسیف، یو این ایف پی اے، صوبائی ادارہ شماریات، اورآئی ٹی فرمز شامل ہیں ان سٹالز میں جدید ترین ڈیٹا مصنوعات اور ٹولز کی نمائش کی جائے گی۔
اسی دوران 6 موضوعات پر پینل مباحثے بھی ہوں گے، جن میں پالیسی اور قانون سازی کے لیے آبادیاتی ڈیٹا کا استعمال، پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی کی شرح کا حل، بہتر پالیسی سازی کے لیے فلاح و بہبود کی نگرانی، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل، ڈیٹا کے خلا کو پ±ر کرنا، مو¿ثر پالیسی سازی کے لیے شمولیتی ڈیٹا سسٹمز کے لیے ڈیٹا کے خلا کو پ±ر کرنا، ترقی کے لیے ڈیٹا انضمام، اور انسانی سرمائے کے خلا کو پ±ر کرنا (تعلیم) شامل ہے۔
بین الاقوامی شماریاتی دفاتر بشمول مالدیپ بیورو برائے شماریات(Maldives Bureau of Statistics ، نیپال شماریاتی دفتر، (Nepal Statistical Office) و قومی مرکز برائے شماریات و اطلاعات عمان، (National Center for Statistics and Information, Oman, )ایشیائی ترقیاتی بینک اور یونیسیف کے مندوبین بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ آذربائیجان، ازبکستان، ایران وغیرہ سے ورچوئل پریزنٹیشنز ہوں گی۔
تحقیق اور جدت کے لئے ایک انکیوبیشن سینٹر خاص طور پر تعلیمی اداروں اور محققین کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ مربوط ڈیٹا سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پروجیکٹ اورتحقیقی کام کی نمائش کی جاسکے۔ تقریب میں مختلف فاو¿نڈیشنز اور سماجی بہبود کی تنظیموں نے بھی شرکت کریں گے۔ تعلیمی اداروں سےLUMS,NUST,FASTاور قائد اعظم یونیورسٹی جیسے ادارے ڈیٹا فیسٹ 2024 میں شرکت کریں گے۔
ڈیٹا فیسٹ -2024 ،منصوبہ بندی کے لئے اعداد و شمار کے شعور اور استعمال میں اضافہ کرتے ہوئے حکومت کو نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ فیسٹیول ڈیٹا تجزیات اور بصری تکنیک میں جدت کا باعث بنے گا اور شرکاءمیں ڈیٹا خواندگی اور تجزیاتی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔
ڈیٹا فیسٹ 2024 ، سماجی بہتری کے لئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے متعدد مشترکہ منصوبوں کے آغاز کا باعث ہوگا۔ پاکستان ادارہ شماریات تمام شراکت داروں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ملک بھر میں معیار زندگی کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے اس اہم اقدام میں شامل ہوں۔