سان ڈیاگو چڑیا گھر وائلڈ لائف الائنس نے سان ڈیاگو چڑیا گھر سفاری پارک میں ایک سوماٹرین ٹائیگر کے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
نگرانی کرنے والوں نے بتایا کہ پہلی بار ماں بننے والی جلین نے نوزائیدہ بچے کے ساتھ فوراً رشتہ قائم کر لیا ہے اور ماں کے متوقع رویے کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
سان ڈیاگو چڑیا گھر سفاری پارک میں اس خصوصی ٹائیگر کے بچے کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں،یہ پیدائش جلین کے انتہائی اہم جینز کو آبادی کے مجموعے میں شامل کرتی ہے، جس سے سوماٹرین ٹائیگر کی نسل کی جینیاتی تنوع اور صحت میں بہتری آتی ہے۔
جلدی چھٹی، ٹھنڈے تولیے، پانی کی تقسیم ، امریکی شدید گرمی کی لہر سے کیسے نبٹ رہے ہیں
سوماٹرین ٹائیگرز کو شدید طور پر خطرے میں سمجھا جاتا ہے، اور جنگل میں ان بڑی بلیوں کی تعداد 400-600 کے قریب مانی جاتی ہے۔
حکام نے کہا کہ ماں اور بچہ اگلے چند ہفتوں کے لیے اپنے بل میں رہیں گے جبکہ ماہرین اس جوڑی اور ان کی ترقی کی نگرانی کرتے رہیں گے۔