مشہور ہالی وڈ فلم “دی وزرڈ آف اوز” میں اداکارہ جوڈی گارلینڈ کے استعمال کیے جانے والے جوتوں کا جوڑا تقریباً دو دہائیوں بعد نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
امریکی شہر ڈیلاس میں واقع ہیریٹیج آکشن کے مطابق، اس جوڑے کی نیلامی کی آن لائن بولی اب شروع ہو چکی ہے، جو 7 دسمبر تک جاری رہے گی۔ آکشن کمپنی نے یہ جوتے مائیکل شا سے حاصل کیے تھے، جو نادر اشیاء اکٹھا کرنے کے شوقین ہیں۔ مائیکل نے 1939 کی اس میوزیکل فلم میں استعمال ہونے والے جوتوں کا جوڑا سب سے پہلے حاصل کیا تھا۔
2005 میں، مائیکل نے یہ جوتے جوڈی گارلینڈ میوزیم کو دے دیے تھے، جہاں سے 2018 میں یہ جوتے چوری ہوگئے تھے۔ چوروں نے جوتوں کو اس غلط فہمی میں چرا لیا تھا کہ ان پر اصلی جواہرات جڑے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں، ایف بی آئی نے ان جوتوں کو تلاش کر کے بازیاب کر لیا۔
اب، میوزیم ان جوتوں کا جوڑا نیلام کرنے جا رہا ہے، جو کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران جوڈی گارلینڈ کے زیر استعمال مختلف جوتوں میں سے ایک ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان جوتوں کے جوڑے میں سے اب صرف چار جوڑے ہی باقی بچ گئے ہیں۔