بھارتی ریاست ہریانہ کی ایک خصوصی بھینس نے اپنے وزن، خوراک اور قیمت کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اس بھینس کا نام “انمول” ہے اور اسے حال ہی میں آل انڈیا کسان فیسٹول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اس موقع پر انمول کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ دور دراز سے پہنچے۔
انمول کی قیمت 23 کروڑ بھارتی روپے ہے، جو پاکستانی کرنسی کے مطابق 76 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اس بھینس کا وزن 1500 کلوگرام ہے اور اس کی قیمت میں کئی عالیشان مکانات یا لگژری گاڑیاں خریدی جا سکتی ہیں۔
اس بھینس کی پرورش نہایت خاص طریقے سے کی گئی ہے۔ انمول کی روزانہ کی خوراک میں 250 گرام بادام، 4 کلو انار، 30 کیلے، 20 انڈے اور سبز چارہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اسے دیسی گھی، سویابین اور مکئی بھی دی جاتی ہیں۔ انمول روزانہ 5 کلو دودھ بھی پیتی ہے، تاکہ اس کی غذائیت کا بھرپور خیال رکھا جا سکے۔
انمول کی صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، اور اس کے مالک روزانہ اسے بادام اور سرسوں کے تیل سے نہلاتے ہیں تاکہ اس کی جلد نرم و ملائم رہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بھینس کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اسے بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، اور اسی لیے انہوں نے اس کا نام “انمول” رکھا ہے، جس کا مطلب ہے “وہ جس کی کوئی قیمت نہ ہو”۔
یاد رہے کہ بھارت میں 23 کروڑ بھارتی روپوں میں دو رولس رائس گاڑیاں، دو مرسڈیز بینز، یا ایک درجن سے زیادہ لگژری گھر خریدے جا سکتے ہیں۔