لاہور۔ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ 2024 پاکستان میں منعقد کی جائے گی، اور بھارتی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ پاکستان میں ہو رہی ہے۔ چیمپئن شپ 18 سے 22 اگست تک لاہور میں ہوگی۔
بریو کمباٹ اور ایشین چیمپئن شپ کے مقابلوں میں کل 23 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں ایشین چیمپئن شپ میں 12 اور بریو کمباٹ میں 11 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ بریو کمباٹ فیڈریشن کے مقابلے بھی لاہور میں ہوں گے۔
مقابلوں میں 180 سے زائد فائٹرز اور 120 سے زیادہ آفیشلز اور ٹیکنیکل اسٹاف حصہ لیں گے۔
ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارتی فائٹرز اور کوچز 17 اگست کو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔