راولپنڈی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کا ڈر نہیں ڈرا ہوتا تو 9مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہ کرتا ،مجھے دو مرتبہ قتل کرنے کی سازش کی گئی ،مخصوص نشستوں کے معاملے پر آئین کی دھجیاں اڑائی اڑائی جارہی ہیں
جنرل فیض کی گرفتاری سے خوفزدہ نہیں ہوں ، جیل میں میری کوئی سہولت کاری نہیں ،سب جھوٹ ہے میرا کوئی نیٹ ورک نہیں ،میرے سیل کے پاس جیمرز لگے ہیں جیل میں موبائل کام نہیں کرتے،ن لیگ ساڑے 19 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کے گئی تھی،چیف جسٹس چیف الیکشن کمشنر کو دھاندلی پر تحفظ دے رہا ہے اس کی توسیع کی باتیں کی جارہی ہیں
فراڈ سیٹ اپ سے اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، پولیس اور ایف آئی اے سے غلط کام کروائے جارہے ہیں ،یہ مجھے نہیں ملک کو تباہ کررہے ہیں ۔
اڈیالہ جیل میں کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں جنرل فیض کی گرفتاری سے خوفزدہ نہیں ہوں نہ ہی ڈرا ہوا ہوں ڈرا ہوتا تو نو مئی پر کبھی بھی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہ کرتا ۔
جیل میں سہولت کاری نیٹ ورک پکڑ ے جانے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ یہ بہت بڑا مذاق ہے میرے سیل کے پاس جیمرز لگے ہوئے ہیں جیل میں موبائل کام نہیں کرتے میں نے کوئی چیز باہر بھیجنی ہوتی یا کوئی چیز چھپوانی ہوتی تو میرے پاس روز وکلاءاور پارٹی لیڈرز ملاقات کیلئے آتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اور معیشت پی ٹی آئی کی وجہ سے خراب ہوئی۔ن لیگ ساڑے 19 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کے گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر آئین کی دھجیاں اڑائی اڑائی جارہی ہیں مجھے دو مرتبہ قتل کرنے کی سازش کی گئی پہلی سازش وزیر آباد اور دوسری سازش جوڈیشل کمپلیکس میں کی گئی
9مئی واقعہ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کا کیس ایک گھنٹے میں ختم ہو سکتا ہے، کس کے حکم پر مجھ پر تشدد کیا گیا اور مجھے اغواءکیا گیا 1 گھنٹے میں پتہ چل سکتا ہے کہ سی سی ٹی وی کس نے چوری کی کس قانون کے تحت یہ فیصلے کرتے ہیں، تمام ثبوت ان کے پاس ہیں میں چاہوں تو ایک گھنٹے میں آرٹیکل چھپوا سکتا ہوں ۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے ساتھ سب سے بڑا فراڈ 8 فروری کو ہوا، چیف جسٹس نے سب بلاک کیا ہوا ہے چیف جسٹس چیف الیکشن کمشنر کو دھاندلی پر تحفظ دے رہا ہے اب کوشش ہو رہی ہے کہ چیف جسٹس کو مدت ملازمت میں توسیع دی جائے چیف جسٹس ایک ایجنڈے پر کام کررہا ہے، 190 ملین پاو¿نڈ کے حوالے سے ریمارکس اثر انداز ہونے کے لیئے دیئے گئے قاضی فائز عیسی نے 2023 میں جو آرڈر پاس کیا نیب نے اس پر کیس بنایا بشری بی بی کو 9 مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا بندش سے 500 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے ،انڈیا میں آئی ٹی ایکسپورٹ پر 160 ارب ڈالر خرچ کیئے گئے فراڈ سیٹ اپ سے اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، پولیس اور ایف آئی اے سے غلط کام کروائے جارہے ہیں
سوشل میڈیا عوام کی آواز ہے، اس آواز کو بند کر دیا گیا یہ مجھے نہیں ملک کو تباہ کر رہے ہیں، فراڈ الیکشن نے جمہوریت کو دبا دیا ہے عمر ایوب اور شبلی فراز کو کہا گیا کہ خان سے سیاسی بات نہیں کریں گے ،آکسفورڈ یونیورسٹی میں وی سی کے انتخابات پر زلفی بخاری کو پیپرز جمع کروانے کا کہہ دیا ہے۔