- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
ممبئی: بھارتی ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عرفی جاوید سوشل میڈیا پر اپنے انوکھے فیشن سینس کی وجہ سے اکثر زیر بحث رہتی ہیں۔ اس وقت، وہ ایمیزون پرائم ویڈیو پر آئی سیریز “فالو کرلو یار” کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ تاہم، حال ہی میں عرفی جاوید ایک ایسے واقعے کا شکار ہو گئیں، جس کی وجہ سے وہ اور ان کی پوری فیملی صدمے میں ہیں۔ عرفی جاوید نے اس واقعے کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی مصیبت کا ذکر کیا۔ انہوں…
لاہور: پنجاب میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی جی خان میں چیف منسٹر اسکول نیوٹریشن پروگرام کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام خاص طور پر ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ جیسے علاقوں میں شروع کیا گیا ہے، جہاں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اس پروگرام کے تحت، پرائمری اسکولوں کے طلبہ کو غذائیت بخش دودھ کے پیک فراہم کیے جائیں گے تاکہ غذائی قلت کا خاتمہ کیا جا سکے۔ مریم نواز نےاپنا گھر اپنی چھت…
لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ پولیس، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور نیب میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، بانی پی ٹی آئی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 48 مقدمات درج ہیں۔ لاہور میں پنجاب پولیس نے عمران خان کے خلاف 18 مقدمات درج کیے ہیں، جبکہ شیخوپورہ میں سات مقدمات ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 13 اور…
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسلحہ اور شراب کی برآمدگی کے کیس میں عدالتی احکامات کے تحت گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی، اور عدالت نے ان کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔ پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ درخواست کے خلاف درج مقدمات…
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کشمیر کے بارے میں بیان یکطرفہ ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کشمیر کے حق خودارادیت کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے اور کشمیر کے مستقبل کا تعین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس سلسلے میں ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے…
اسلام آباد۔ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کر دیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی، کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، صدرِ مملکت آصف زرداری ،نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کی تعیناتی کی منظوری دی۔چیئرمین ایف پی ایس سی کی تعیناتی 3 سال یا چیئرمین کی 65 سال عمر ہونے تک کی گئی ہے۔ یاد رہے چیئرمین ایف پی ایس سی کا عہدہ اگست 2023 سے خالی تھا جس کی وجہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بھی نہیں ہو سکا تھا۔
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کی ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات اور سنڈیکیٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ 31 اگست کو جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ نے اپنی ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری اور انرولمنٹ کو منسوخ کر دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی کو اس معاملے میں مزید کارروائی سے روک دیا ہے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور…
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ عام شہریوں کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟ اگر انہیں جرأت ہے تو ہمارے ساتھ آ کر مقابلہ کریں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سال بلوچستان کے لیے 750 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس میں وفاقی حکومت کی طرف سے 520 ارب روپے حکومت بلوچستان کو فراہم کیے گئے ہیں۔ حکومت بلوچستان کو رائلٹیز کی مد میں 254 ارب روپے کا سالانہ منافع بھی ملتا ہے۔ معدنیات سے متعلقہ صنعتوں…
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے درآمدی ایل این جی پر عائد ٹیکسز میں کمی لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، درآمدی ایل این جی پر بھاری ٹیکسز اور پورٹ چارجز کا انکشاف ہوا ہے، جس کی بنا پر فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر کے قریب پہنچ جاتی ہے، جبکہ درآمدی قیمت 11 ڈالر ہے۔ فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی پر 4 ڈالر کے چارجز اور ٹیکسز عائد کیے جا رہے ہیں۔ وزارتِ پیٹرولیم نے چارجز…
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک سے حاصل کردہ سرمایہ پاکستان واپس لانے کا پابند بنانے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کھانے پینے کی اشیاء کی برآمدات کی نگرانی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اور پھل، گوشت، مرغی، چینی اور چاول کی برآمد پالیسی کو سخت کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری کی شرح رواں سال میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کیونکہ بعض اوقات اشیاء کی برآمد کے بعد یہاں قلت پیدا کر کے مہنگائی میں اضافہ…