Author: Web Desk

اسلام آباد: پیٹرولیم کے شعبے کا گردشی قرضہ 2897 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس میں 814 ارب روپے سود کی صورت میں شامل ہے۔  اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزارت توانائی نے قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کیں، جن کے مطابق گردشی قرضے کا ایک بڑا حصہ گیس کے شعبے سے متعلقہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2013ء سے 2023ء کے درمیان صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں عدم اضافہ کی وجہ سے ٹیرف میں فرق پیدا ہوگیا۔ مالی سال 2024ء سے پہلے گردشی قرضے کے مسائل سے…

Read More

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اطلاع دی ہے کہ ستمبر کے لئے متعین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے کارگو مؤخر کردیے گئے ہیں، جبکہ تین اضافی کارگو بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے ایک بیان میں بتایا کہ آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ریفائنریز اور ممتاز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد ریفائنریز اور ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی دستیابی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ عمران غزنوی نے…

Read More

ہسپانوی سپر مارکیٹ کے خریدار پائن ایپل کو محبت کی تلاش کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ٹک ٹاک کے فیشن کے تحت، اکیلے افراد سپر مارکیٹ چین “مرکادونا” کی شاخوں کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں جہاں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ رومانس تلاش کر سکتے ہیں اگر وہ شام 7 بجے سے 8 بجے کے درمیان جائیں اور اپنے ٹرالی میں پائن ایپل کو الٹا رکھیں۔ ہسپانیہ میں ایک سماجی میڈیا کے فیشن نے سپر مارکیٹوں میں ممکنہ شریک حیات تلاش کرنے کے لیے پائن ایپل کا استعمال کر کے کچھ افراتفری کی صورتحال پیدا کی…

Read More

ایک بلی کو اوریگون کے شیرف کے نائب کی جانب سے نیا گھر مل گیا جو سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی گاڑی کے پہیے کے خالی حصے میں 15 میل کی سواری کرنے کے بعد ملی۔ شیرف کے دفتر نے کہا کہ ان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی ایک ٹرک کو چوہوں کی موجودگی کے شک میں معائنہ کے لیے اشارہ کیا گیا تھا، معائنہ شروع ہونے سے پہلے ہی اس کو کولمبیا ریور گورج کے ویستا علاقے میں ایک گھر کے لیے طلب کر لیا گیا۔ ٹرک فری وے کی رفتار پر 10 میل سے زیادہ سفر کر…

Read More

اسلام آباد۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن رات گئے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے گھر پہنچ گئے اور ان سے اہم ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق دو نوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت تفصیلی بات چیت کی گئی ، دونوں رہنمائوں نے پارلیمان کی بے توقیری ،بدامنی اور بڑھتی مہنگائی پرتشویش کا اظہار کیا ۔اس کے علاوہ بلوچستان کی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے باہمی اتحاد واتفاق سے جدوجہد کاعزم کیاگیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نےاختر مینگل…

Read More

اسلام آباد — وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے F-6/2 میں ایک جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز F-7/4 میں ایک سافٹ ویئر ٹیکنالوجی سینٹر کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام نوجوانوں کو ضروری وسائل فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے بتایا…

Read More

اسلام آباد۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے رسک اینالسز یونٹ اور تھرڈ لائن ٹیکنیکل لیب کا افتتاح کر دیا۔فرانزک لیب کا قیام ڈینش وزارت خارجہ اور رسک اینالسز یونٹ کا قیام یورپی یونین اور آسٹریا کی مالی معاونت سے عمل میں لایا گیا ۔ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں فرانزک لیب اور رسک اینالسز یونٹ کو آئی سی ایم پی ڈی نے مکمل کیا ۔آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، اور پشاور ایئر پورٹ پر سیکنڈ لائن اور ہیڈکوارٹرز میں تھرڈ لائن بارڈر کنٹرول نظام کو نصب کیا گیا ہے۔ اس…

Read More

اسلام آباد۔ایف آئی اے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا،ملزم تسنیم جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،ملزم معروف کمپنی کے نام سے چائے بنانے میں ملوث تھا،ملزم رجسٹرڈ کمپنی کے ڈیزائن چوری کر کے استعمال کر رہا تھا،ملزم رجسٹرڈ کمپنی کے ڈیزائن استعمال کر کے چائے کی فروخت میں ملوث تھا ،ملزم کاپی رائٹ رجسٹریشن کے حوالے سے کوئی بھی دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا،چھاپے کے دوران ملزم سے بھاری مقدار میں چائے کے پیکٹس برآمد کر لئے گئے،ملزم کے خلاف کاروائی آئی پی او…

Read More

اسلام آباد۔ملک میں ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظرنہ آنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر جمعہ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو ہوگی۔

Read More

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی مشہور بالی وڈ گانے ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ یہ گانا ماہرہ خان کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’رئیس‘ (2017) سے ہے، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ماہرہ خان نیلے پینٹ اور سفید ریشمی ٹاپ میں ملبوس، خوداعتمادی کے ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ خان نے کہا، “ہم واقعی سخت محنت کرتے ہیں، لیکن ہر موقع پر مزہ لینا بھی ضروری ہے۔”

Read More