پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسلحہ اور شراب کی برآمدگی کے کیس میں عدالتی احکامات کے تحت گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی، اور عدالت نے ان کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔ پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ درخواست کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ درخواست گزار کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جج شائستہ خان کنڈی نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے ایس ایچ او بہارہ کہو کو حکم دیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، لیکن عدالتی احکامات کے باوجود آج علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ مزید برآں، علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے