اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک سے حاصل کردہ سرمایہ پاکستان واپس لانے کا پابند بنانے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، کھانے پینے کی اشیاء کی برآمدات کی نگرانی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اور پھل، گوشت، مرغی، چینی اور چاول کی برآمد پالیسی کو سخت کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
سرمایہ کاری کی شرح رواں سال میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کیونکہ بعض اوقات اشیاء کی برآمد کے بعد یہاں قلت پیدا کر کے مہنگائی میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ اگر برآمد کی گئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، تو سخت اقدامات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اسمگلنگ کی روک تھام سے ایک سال کے دوران مہنگائی میں کمی آئی ہے، اور بارڈر پر مزید سختی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
تمام مجوزہ اقدامات کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔