- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسرائیلی فوج کے غزہ اور لبنان پر تازہ حملوں میں 59 افراد شہید ہو گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 36 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ غزہ کے اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں کل 49 افراد شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہو گئے، جن میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔ دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب ایک گاؤں پر اسرائیلی فوج کے حملے…
لاہور: پنجاب کے چار اضلاع میں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل، عمران حامد شیخ نے اس فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں آج سے تمام مارکیٹس رات 8 بجے تک بند کر دی جائیں گی۔ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان چاروں ڈویژنز میں آؤٹ ڈور فیسٹیولز اور کنسرٹس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، تمام شاپنگ مالز، دکانیں اور ریسٹورنٹس کو جلدی بند کرنا ہوگا، اور ریسٹورنٹس میں آؤٹ…
کراچی ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ایک گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خریداری کے لیے اپنی پیشکش کو مزید بڑھا دیا ہے اور اب وہ 125 ارب روپے کی پیشکش کے علاوہ 5 ارب روپے اضافی دینے کے لیے تیار ہیں۔ النہانگ گروپ نے وزیرِ نجکاری، وزیرِ ہوابازی، وزیرِ دفاع اور دیگر متعلقہ حکام کو ایک نیا مراسلہ بھیجا ہے، جس میں پی آئی اے کی خریداری کے لیے کسی بھی دوسری کمپنی کے مقابلے میں 5 ارب روپے زیادہ دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ حکومت کو پچھلے 125 ارب…
اسلام آباد۔سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ جب تک کوئی آئینی بینچ تشکیل نہیں پاتا، تو جو غیر آئینی بینچ موجود ہے، اس کا کیا کرنا ہے؟ کیا ہم غیر آئینی ہیں جب تک آئینی بینچ قائم نہیں ہوتا؟ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ٹیکس کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت آئینی بینچ کے بارے میں بات ہوئی، جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس آئینی بینچ سنے گا، ہم تو ریگولر بینچ کی حیثیت سے سن رہے…
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو شہید کرنے والے حملے اور لبنان میں ستمبر میں ہونے والے پیجر اور واکی ٹاکی دھماکے اسرائیل نے کیے تھے۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے کابینہ کے ایک اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے خلاف کیے گئے پیجر اور واکی ٹاکی حملوں میں اسرائیل کا ہاتھ تھا۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کے لیے یہ کارروائی محکمہ دفاع کے سینئر عہدیداروں کی مخالفت کے باوجود…
تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے صحرا میں برف باری کے بعد موسم سرما کا منظر دیکھنے کو ملا ہے، جس نے دنیا بھر کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔سعودی عرب کے الجوف علاقے میں برف باری کا یہ غیر معمولی واقعہ ریکارڈ شدہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پیش آیا ہے، جس نے خشک صحرا کو سفید برف سے ڈھانپ دیا۔ متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق، یہ موسم کا انوکھا واقعہ بحیرہ عرب میں درجہ حرارت کے کم دباؤ کے نتیجے میں رونما ہوا۔اس صورتحال کی غیر معمولیت کی ایک وجہ یہ ہے کہ…
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور ہدایتکار ناگ اشون کے درمیان نیا اشتراک ہونے جا رہا ہے، جس سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کالکی 2898 اے ڈی کی کامیابی کے بعد، ناگ اشون اب ایک اور بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جس میں مرکزی کردار ایک مضبوط خاتون کا ہوگا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، عالیہ بھٹ کو اس کردار کے لیے بہترین انتخاب سمجھا جا رہا ہے۔ وہ ایس ایس راجامولی کی آر آر آر کی غیر معمولی کامیابی کے بعد اب ایک اور پین انڈیا فلم میں نظر…
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ اور مشہور ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ نے بھارت چھوڑنے کی افواہوں پر واضح ردعمل دیتے ہوئے ان خبروں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں نتاشا نے کہا، “میں بھارت کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور کیوں چھوڑوں؟ ہمارا بیٹا اگستیا ممبئی میں اسکول جاتا ہے، اور ہم اپنے بیٹے کی وجہ سے اب بھی ایک فیملی ہیں۔” انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں رہنا ان کا انتخاب ہے اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ یہاں ہی رہیں گی۔نتاشا نے اپنے سربیا کے حالیہ دورے پر بھی بات کی، جس…
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن اور عامر خان نے 1997 کی سپرہٹ فلم عشق کے سیکوئل کا اشارہ دے کر اپنے مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ دونوں اداکاروں نے حال ہی میں فلم تیرا یار ہوں میں کے مہورت کے موقع پر ملاقات کی، جہاں انھوں نے عشق کی کامیاب یادوں کو تازہ کیا اور ایک نئے سیکوئل کی خواہش ظاہر کی۔اس موقع پر عامر خان نے اجے دیوگن سے محبت بھرے الفاظ میں کہا، “ہم کم ملتے ہیں، مگر جب بھی ملتے ہیں تو دل سے محبت اور اپنائیت کے ساتھ ملتے ہیں۔ مجھے…
ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دودھ پلانے والی ماؤں میں سے تقریباً ایک چوتھائی مائیں اپنے بچے کو دودھ پلاتے ہوئے نیند میں چلی جاتی ہیں، جس سے بچوں کے دم گھٹنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔یونیورسٹی آف ورجینیا کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے اس بات کی وضاحت کی کہ جب مائیں بچے کو دودھ پلاتے ہوئے کسی نرم جگہ جیسے کہ صوفہ، نرم کرسی یا بستر پر سو جاتی ہیں، تو اس طرح کے ماحول میں بچوں کے لیے “اچانک بچوں کی موت کا سنڈروم” (SIDS) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں شامل 80…