بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ اور مشہور ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ نے بھارت چھوڑنے کی افواہوں پر واضح ردعمل دیتے ہوئے ان خبروں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں نتاشا نے کہا، “میں بھارت کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور کیوں چھوڑوں؟ ہمارا بیٹا اگستیا ممبئی میں اسکول جاتا ہے، اور ہم اپنے بیٹے کی وجہ سے اب بھی ایک فیملی ہیں۔” انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں رہنا ان کا انتخاب ہے اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ یہاں ہی رہیں گی۔
نتاشا نے اپنے سربیا کے حالیہ دورے پر بھی بات کی، جس دوران انھوں نے وضاحت دی کہ سربیا میں ان کا گھر ہے اور وہ ہر سال وہاں جاتی ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ انھوں نے بھارت چھوڑ دیا ہے۔
یاد رہے کہ 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ چار سال کے ساتھ گزارنے کے بعد یہ فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں لیا گیا ہے۔