- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
لندن۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے دباؤ پر آزاد کشمیر کو پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹرافی ٹور کے پروگرام سے نکال دیا ہے۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل عالمی ٹرافی ٹور کا اعلان کیا تھا، جس میں ابتدائی طور پر مظفرآباد (آزاد کشمیر) کو شامل کیا گیا تھا، تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے اعتراضات کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔ ٹرافی ٹور کے دوران ٹرافی کا آغاز اسلام آباد سے ہوگا، جہاں اسے پاکستان مونومنٹ، دامن کوہ، اور فیصل مسجد لے جایا…
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی کے ایک اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نومولود بچوں کے لیے مخصوص انٹینسیو کیئر یونٹ (آئی سی یو) میں آگ لگنے سے 10 بچے جاں بحق ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگ گزشتہ رات بھڑکی، جس کے وقت آئی سی یو میں 54 بچے زیر علاج تھے۔ اسپتال حکام نے بتایا کہ 16 نومولود بچے بری طرح جھلس گئے ہیں اور انہیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ آکیسجن فراہم کرنے والے یونٹ میں شارٹ سرکٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اترپردیش…
واشنگٹن۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی ترجمان کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیرولین لیویٹ، جن کی عمر 27 سال ہے، امریکی تاریخ میں وائٹ ہاؤس کی سب سے کم عمر پریس سیکریٹری ہوں گی۔ ان کا تعلق نیو ہیمپشائر سے ہے اور انہوں نے سینٹ اینسلم کالج سے مواصلات اور سیاسیات میں تعلیم حاصل کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا، “مجھے یقین ہے کہ کیرولین لیویٹ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ وہ نہایت ذہین اور موثر رابطہ کار ہیں اور امریکی عوام…
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے واضح کیا کہ ان کا 24 نومبر کے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فوج کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “فوج کے خلاف کبھی بات نہیں کی اور میری خواہش ہے کہ تعلقات بہتر ہوں، لیکن اس حوالے سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔” شیخ رشید نے اپنے خلاف مقدمات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس شہادت موجود نہیں ہے۔ انہوں…
سرینگر: حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی تاریخ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی روشن مثال ہے، جہاں مسلمانوں اور اقلیتوں کے درمیان اعتماد اور احترام کی روایت ہمیشہ سے قائم رہی ہے۔ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں خطاب کرتے ہوئے میر واعظ نے سکھ برادری کو ان کے مذہبی تہوار گرو پورب کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سکھ برادری نے مشکل ترین حالات میں بھی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میر واعظ نے خاص طور پر چھٹی سنگھ پورہ کے سانحے…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “جہاں کھڑا تھا، وہیں کھڑا ہوں، اور جہاں پڑا تھا، وہیں پڑا ہوں۔” انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے اصولوں کے ساتھ اپنی وفاداری برقرار رکھیں گے۔ قریشی نے واضح طور پر کہا کہ، “احتجاج ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، اور یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔” یہ بیان ملک میں موجودہ سیاسی تناؤ کے پس…
24 اسلام آباد۔نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے تناظر میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے، جن کے نتیجے میں درجنوں کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل (این اے 48) راجہ عضنفر کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ پارٹی کے مرکزی رہنما…
واشنگٹن: تحریک انصاف کے حمایتیوں نے ایک بار پھر قومی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی مقاصد کو ترجیح دی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کو 46 ممبران کانگریس کی جانب سے تحریک انصاف کے حق میں ایک اور خط لکھا گیا ہے، جس میں پاکستان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کے دعوے کو دہرایا گیا ہے۔ خط میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اپیل کرکے تحریک انصاف نے اپنے ہی موقف کی نفی کر دی ہے۔ مزید برآں، اسلام آباد میں موجود امریکی سفیر اور امریکی سفارت خانے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے…
سیالکوٹ: پنجاب کے علاقے ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے قتل کے کیس میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ملزمان نے بہو کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے، بوری میں بند کیا اور نالے میں پھینک دیا۔ مقتولہ کا شوہر بیرون ملک مقیم تھا، جبکہ قتل میں ملوث افراد میں ساس صغراں، نند یاسمین، نواسہ عبداللہ اور ایک قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ مقتولہ کی ساس، اس کی سگی خالہ تھی، جس نے خون کے رشتے کو پامال کر دیا۔ مقتولہ زارا کے والد…
کوئٹہ:قلات میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 جوان شہید ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے بعد فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق شہدا کی میتیں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ اسی ماہ…