Author: Web Desk

اسلام آباد۔190ملین پائونڈ ریفرنس بانی پی ٹی آئی کا 342 کے بیان کا سوالنامہ سامنے آگیا۔عمران خان کو 14 صفحات اور 79 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ عدالت نے فراہم کیا ۔عمران خان سے پوچھے گئے سوالات یہ ہیں(سوال )۔آپ نے بطور وزیر اعظم القادر ٹرسٹ کے نام پر شریک ملزم ملک ریاض سے 458 کنال زمین غیر قانونی مالی فائدے کے طور پر حاصل کی اس پر اپ کیا کہتےہیں (سوال )۔‏آپ نے غیر قانونی مالیاتی فائدے کے بدلے شریک ملزمان ملک ریاض اور علی ریاض کو فائدہ دیا اس پر اپ کیا کہتے ہیں (سوال )۔شہزاد اکبر اور…

Read More

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے مشیر برائے قانون، انصاف اور پارلیمانی امور آصف نذیر نے اعلان کیا ہے کہ سیاسی مخالفین کے قتل، تشدد اور لاپتا کرنے کے الزامات میں مفرور شیخ حسینہ واجد سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، آصف نذیر نے کہا کہ انٹرپول سے شیخ حسینہ واجد اور دیگر مفرور ملزمان کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مفرور افراد کو دنیا کے کسی بھی کونے میں چھپے ہوئے ہوں، واپس لایا جائے گا تاکہ انہیں عدالت کے…

Read More

اسلام آباد وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والی عرب اور اسلامی ممالک کی قیادت کی کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ریاض کے رائل ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمان، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم کی آئندہ ہفتے ریاض میں ہونے والی عرب اسلامی ممالک کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی توقع ہے، جس کے…

Read More

اسلام آباد۔چئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر مبارکباددی ہے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باؤلرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی محنت دکھائی دی رانا ،شہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر ہمیں ناز ہے۔جلد ہی وزیراعظم یوتھ پروگرام کےکر کٹ ٹیلنٹ ہنٹ کا بھی آغاز کرنے جارہےہیں وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں تمام سہولیات مہیا کرنے کے…

Read More

ڈیلاس: اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں کے معروف ہدایت کار سید فرقان حیدر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ سید فرقان حیدر کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ وہ ٹی وی فنکار ابراہیم نفیس کے بھائی بھی تھے۔ وہ امریکا میں بھی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروف تھے اور ان دنوں وقت امریکا میں ان کا اسٹیج ڈرامہ دولہا آن لائن پیش کیا جارہا ہے۔ فرقان حیدر نے 50سال سے زائد شوبز کی دنیا کو دیے اور اپنے کیریئر میں 250 سے زائد اسٹیج ڈرامے پروڈیوس کیے۔ ان کی نماز جنازہ…

Read More

NASA کے تین ماہرین، جو SpaceX Crew-8 مشن کا حصہ تھے اور Crew Dragon Endeavour پر سوار تھے، آج اپنے مشن کی زمین پر واپسی کے بعد پہلی بار عوامی طور پر بات کریں گے۔ ماہرین مائیکل بیریٹ، میتھیو ڈومینک، اور جینیٹ ایپس NASA کے جانسن اسپیس سینٹر، ہیوسٹن، ٹیکساس میں ایک نیوز کانفرنس میں شرکت کریں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے۔ ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ نیوز کانفرنس 3:15 p.m. پر شروع ہوگی۔ نیوز کانفرنس کو NASA کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

Read More

کیلوں کو پھلوں کے پیالے میں رکھنا ایک عام سی بات لگتی ہے، لیکن دراصل یہ انہیں ذخیرہ کرنے کے لیے ایک غلط جگہ ہے۔ زیادہ تر لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ بہت سے پھل ایتھیلین گیس نامی مادہ پیدا کرتے ہیں، جو ایک قدرتی ہارمون ہے اور پھلوں کو پکانے کا سبب بنتا ہے، جس سے ان کا ذائقہ بڑھتا ہے۔ جب مختلف پھلوں کو ایک دوسرے پر ڈھیر کر دیا جاتا ہے تو یہ پھل زیادہ ایتھیلین گیس خارج کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں آس پاس کے تمام پھل تیزی سے پکنے لگتے ہیں…

Read More

ایک نئی برطانوی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حمل کے دوران وٹامن ڈی سپلیمنٹس لینے والی خواتین کے بچے مستقبل میں مضبوط ہڈیوں کے حامل ہو سکتے ہیں۔ ساؤتھمپٹن یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق، جن ماؤں نے حمل کے دوران وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس استعمال کیے، ان کے بچوں کی ہڈیاں 7 سال کی عمر میں اُن بچوں سے زیادہ مضبوط اور گھنی ہوتی ہیں جن کی ماؤں نے ایسا نہیں کیا۔ اس تحقیق کی سرکردہ محقق ڈاکٹر ربیکا مون نے اس نتائج کو ہڈیوں کی صحت کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے، جو…

Read More

کیبنرا۔پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی۔پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 20 کے مجموعی اسکور پر جیک فریزر میک گرک 7 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، آرون ہارڈی 12 اور کپتان جوش انگلس 7، مارکس اسٹوئنس 8، ایڈم زمپا 13 گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔ اوپنر میٹ شارٹ 22 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے۔ میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے سبب…

Read More

ایک حیران کن واقعے میں ایک مغوی چینی، جو 34 سال بعد اپنے خاندان سے ملا تھا، نے چند ہی ماہ بعد اُن سے مکمل لاتعلق ہو کر انہیں چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 37 سالہ یو باؤ کو صوبہ سیچوان میں اپنے دادا دادی کے گھر سے اُس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ صرف دو سال کا تھا۔ انسانی اسمگلروں نے اُسے وسطی چین کے صوبے ہینان کے ایک امیر خاندان کو فروخت کر دیا تھا۔ تاہم، جس خاندان نے یو باؤ کو خریدا وہ اُس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے تھے اور اکثر اُسے…

Read More