Author: Web Desk

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عظمیٰ حسن، جو سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘خئی’ میں اپنے کردار کے لیے جانی جاتی ہیں، لندن میں ایک افسوسناک واقعے کا شکار ہو گئیں۔ عظمیٰ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک خصوصی نوٹ جاری کرتے ہوئے اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات انہیں لندن میں لوٹ لیا گیا، جس کے نتیجے میں اُن کا والٹ، نقد رقم، شناختی دستاویزات، مختلف کارڈز اور لاکر کی چابی چوری ہو گئی۔ اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے صرف میرا قیمتی سامان ہی نہیں لیا، بلکہ…

Read More

بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر رمیش تورانی نے اداکار سیف علی خان کی ‘ریس’ فرنچائز میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، رمیش تورانی نے ایک خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیف علی خان ‘ریس’ میں دوبارہ شامل ہو رہے ہیں، اور ہم ان کی واپسی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیف علی خان فلم ‘ریس 4’ میں اہم کردار ادا کریں گے، اور اس کی پروڈکشن کا آغاز اگلے سال 2025 میں ہوگا۔ پروڈیوسر نے ذکر کیا کہ سیف علی خان نے پہلی اور دوسری ‘ریس’ فلموں…

Read More

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار اور میزبان عمران اشرف کی سابقہ زوجہ و ماڈل کرن اشفاق نے بیٹی کو جنم دیا ہے۔ کرن اشفاق اور اُن کے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ہم نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی، اپنی بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہنے کے لیے 9 ماہ کا طویل انتظار کیا ہے۔ کرن اشفاق نے اپنی بیٹی کی تاریخ پیدائش اور نام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں 5 اکتوبر…

Read More

اسلام آباد: علی امین گنڈا پور کے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر آ گئے ہیں۔5 اکتوبر 2024 کو احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں داخل ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور کے اچانک غائب ہونے کی حقیقت سامنے آئی ہے۔ کے پی ہاؤس میں داخلے اور نکلنے کی خصوصی فوٹیج اور علی امین کے بھائی فیصل امین کی آڈیو کال بھی جاری کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں علی امین گنڈا پور کو واضح طور پر ہاؤس کے گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے…

Read More

  اسلام آباد: سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی فوٹیج اور ہوشروبا حقائق منظرِ عام پر آگئے۔ہنگامہ آرائی پھیلانے کی نیت سے خیبر پختونخوا سے آنے والے شر پسندوں نے تمام قانونی حدود پھلانگتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر پُرتشدد حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ بلوائیوں کی جانب سے عوام کی حفاظت پر مامور سرکاری اہلکاروں اور پولیس پر مختلف مقامات پر حملے کیے گئے، ان پر تشدد حملوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 70 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے۔‏شرپسند عناصر پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کو اغوا کے بعد…

Read More

عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجتماع کے دوران پاکستانی اداکارہ یشما گل نے ایک اہم سوال اٹھایا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں اور 5 اکتوبر کو کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈاکٹر نائیک اور ان کے بیٹے کا بھرپور استقبال کیا، اور تقریب کا آغاز قومی ترانے اور قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔اس اجتماع میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ‘ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟’ کے…

Read More

لاہور: پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف لاہور میں بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تھانہ اسلام پورہ میں ریاست کے خلاف بغاوت، دہشتگردی اور اقدام قتل کی سنگین دفعات کے تحت چئیرمین پی ٹی آئی، رہنماؤں اور 200 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں حماد اظہر، سلمان اکرم راجا، غلام محی الدین، ایم پی اے شہباز، مسرت جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، علی امتیاز، شبیر گجر اور دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق، چیئرمین پی ٹی…

Read More

اسلام آباد: امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی نے غزہ ملین مارچ ملتوی کر دیا ہے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق، مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پیر 7 اکتوبر کو 11 بجے میلوڈی مارکیٹ میں یکجہتی فلسطین کی بڑی عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ ملین مارچ منعقد ہو رہا ہے۔

Read More

لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے ارکان کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔تھانہ ملت پارک اور ہنجروال میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔تھانہ ہنجروال میں اے ایس آئی عقیل کی درخواست پر 20 کارکنوں کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا۔ گزشتہ روز ہنجروال پولیس نے احتجاج کے لیے باہر نکلنے والے کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔تھانہ ملت پارک میں مقدمہ سب انسپکٹر حافظ عمران کی درخواست پر دائر کیا گیا، جس میں 10 کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف…

Read More

راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک نئی آباد میرپوریاں میں لین دین کے تنازع پر دو افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق عبداللہ کا اپنے دوست کے ساتھ ڈھائی لاکھ کا لین دین تھا۔ عبداللہ، عامر علی اور رحیم کے ساتھ دوست سے پیسے لینے ڈھوک میرپوریاں گئے۔ادھار رقم کے مطالبے پر دونوں دوستوں میں تکرار ہوگئی جس کے دوران دوست نے فائرنگ شروع کر دی، عبداللہ اور رحیم گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ عامر علی جان بچانے کیلئے بھاگ گیا اور اس نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں زخمی عبداللہ…

Read More