راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک نئی آباد میرپوریاں میں لین دین کے تنازع پر دو افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق عبداللہ کا اپنے دوست کے ساتھ ڈھائی لاکھ کا لین دین تھا۔ عبداللہ، عامر علی اور رحیم کے ساتھ دوست سے پیسے لینے ڈھوک میرپوریاں گئے۔
ادھار رقم کے مطالبے پر دونوں دوستوں میں تکرار ہوگئی جس کے دوران دوست نے فائرنگ شروع کر دی، عبداللہ اور رحیم گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
جبکہ عامر علی جان بچانے کیلئے بھاگ گیا اور اس نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں زخمی عبداللہ اور رحیم دم توڑ چکے تھے، جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔
لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔