اسلام آباد۔ وزیر اعظم شہباز شریف گیارہ نومبرکو تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گےوہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے ساتھ رکن ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں ہونے والے اسلامی سربراہی کانفرنس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس اسلامی ممالک کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے منعقد کیا جا رہا ہے۔
او آئی سی کانفرنس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا گا سمٹ کی سائیڈ لائنز پر وزیر اعظم او آئی سی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پہلے ہی سعودی عرب جا چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اسحاق ڈار دوسری عرب اسلامک سمٹ اجلاس میں پاکستانی وفد کا بھی حصہ ہوں گے پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔