Author: Web Desk

راولپنڈی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر کا خاتمہ کیا جائے، اور بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا اس کی بنیادی وجہ بھی ظلم ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 6 وکلاء نے کانفرنس روم میں ایک گھنٹے تک ملاقات کی۔ وکلاء کے وفد میں انتظار پنجوتھہ، زبیر کسانہ، معظم بٹ، سہیل سلطان، سمیر کھوسہ، اور ہارون ارشاد جنجوعہ شامل تھے۔ ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوابی…

Read More

پیرس: پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ مینز جیولین تھرو کے مقابلے میں دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو میں 89 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 86 اعشاریہ 59 میٹر کی تھرو کی اور تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ افریقی ملک گیرانڈا کے اسپیشلسٹ نے 88.63 میٹر کی تھرو کی اور دوسری پوزیشن پر رہے۔ مینز جیولین تھرو کا فائنل 8 اگست کو ہوگا،…

Read More

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے آزادی کی 77 ویں سالگرہ پر بلوچستان حکومت کو زمین کا تحفہ دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کے ذریعے صوبائی حکومت کو یہ زمین ارسال کی خط میں بیان کیا گیا ہے کہ ہم زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کے قریب 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین جو ہمارے پاس موجود ہے، اسے عوامی فائدے کے لیے ایک ماحولیاتی مرکز کے طور پر استعمال کرنے کے لیے عطیہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ایک خط کے ذریعے ضلع زیارت میں اپنی 31 ہزار 680 مربع فٹ…

Read More

ڈھاکا— بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے فوجی قیادت سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، طلبا کی جانب سے کوٹا سسٹم اور امتیازی سلوک کے خلاف شروع کی گئی تحریک کے رہنماوں نے وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد صدر محمد شہاب الدین کو آج 6 اگست کو سہ پہر 3 بجے تک پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی مہلت دی تھی۔ بنگلہ دیش میں سیلاب سے تباہی، وزیراعظم کی ڈاکٹر یونس کو مدد کی پیش کش صدر نے آج فوجی قیادت کے ساتھ مختلف ملاقاتوں کے بعد،…

Read More

اسلام آباد — ایشین انٹرنیٹ کولیشن (اے آئی سی) نے پاکستانی حکومت کے نئے ‘پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل’ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ بل 2024 میں قانونی حیثیت اختیار کرلیتا ہے تو اس کے نتیجے میں ملک کی معاشی ترقی سست روی کا شکار ہو جائے گی اور لاکھوں نوجوان بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ اے آئی سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ملازمتوں کے مواقع میں 14.7 فیصد کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ملک 16 ارب ڈالر…

Read More

پیرس — اولمپکس 2024، جو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں، وہاں کچھ ایسی دلچسپ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جسٹن بیسٹ نے اولمپکس میں روور کی ریس میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ لیکن اس فتح کے بعد، جسٹن نے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوزل دینے کے لیے پیرس میں واقع مشہور آئفل ٹاور کو منتخب کیا۔ جسٹن نے آئفل ٹاور کے قریب ایک مقام کو 2700 پیلے رنگ کے پھولوں سے سجایا، اور پروپوزل کو لائیو پیش کیا۔ سوشل میڈیا…

Read More

اسلام آباد — ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ناکامی، ناقص پالیسی یا ممکنہ بدعنوانی کے باعث بیرون ملک اسکالرشپ پر جانے والے 97 طلبہ غائب ہو گئے ہیں۔ یہ طلبہ یورپ، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے گئے تھے۔ بیرون ملک اسکالرشپ پروگرام کے نام پر ان طلبہ کے غائب ہونے سے مختلف پروگرامز میں ایک ارب 55 کروڑ 75 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ بیرون ملک اسکالرشپ پر جانے والے 97 طلبہ میں سے اوورسیز اسکالرشپ فیز ٹو کے 70 طلبہ غائب ہو گئے۔ یورپ، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے…

Read More

اسلام آباد۔۔ قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا جس کے تحت ا?زاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال کیانی نے الیکشن ایکٹ میں دوسری ترمیم کا بل پیش کیا۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے مجوزہ بل میں ترامیم پیش کیں لیکن حکومتی ارکان نے کثرت رائے سے تمام ترامیم مسترد کردیں۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ءسپریم کورٹ میں چیلنج علی محمد خان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ…

Read More

لاس اینجلس۔ ایک خاتون کے سر میں جوئیں ہونے کی وجہ سے امریکی ایئر لائنز کے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز 2201 کو خاتون کے بالوں میں جوئیں ہونے کی شکایت پر فوراً لینڈنگ کرنی پڑی۔ ایک مسافر، ایتھن جوڈیلسن نے ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا کہ عملے نے ہنگامی لینڈنگ کے بارے میں بہت کم معلومات فراہم کیں۔ ویڈیو میں مسٹر جوڈیلسن نے کہا کہ وہ سب کی حالت دیکھ رہے تھے اور کوئی بھی پریشان نہیں لگ رہا تھا، مگر جیسے…

Read More

کراچی۔ BYD جو دنیا کی سب سے بڑی نئی توانائی کی گاڑیوں (NEV) کی بنانے والی کمپنی ہے،17 اگست کو پاکستان میں ایک شاندار برانڈ لانچ کرنے کے لیے Mega Motor Company پرائیویٹ لمیٹڈشراکت کررہی ہے۔ اس موقع پر BYD کی مسافر گاڑیوں کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔ مارچ میں اس شراکت داری کے اعلان کے بعد یہ تعاون مکمل طور پر الیکٹرک اور پلگ ان ہائیبریڈ الیکٹرک گاڑیوں کو پاکستان میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے جو 2022 اور 2023 میں دنیا کی NEV سیلز چیمپئن کمپنی کا پاکستانی مارکیٹ میں قدم ہوگا۔ اس اقدام…

Read More