کراچی: شہر قائد میں بادلوں کا راج ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
بوندا باندی کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی، جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب، وسطی بحیرہ عرب کے اوپر موجود ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، جو کراچی سے 1020 کلومیٹر، اورماڑہ سے 1010 کلومیٹر اور گوادر سے 1030 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ ڈپریشن مسیرہ سے 770 کلومیٹر جنوب مغرب میں عمان کے ساحل کی جانب بڑھنے کا امکان رکھتا ہے۔