اسلام آباد۔مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مولانا کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں لیکن میرا اندازہ ہے مولانا کی کوشش رائیگاں جائے گی، اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ کابینہ ، اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی تاخیر کی وجہ پی ٹی آئی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے، تحریک انصاف کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے اڈیالہ جیل گئی ہے،تحریک انصاف کے وفد جو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملے گی، بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں کہ وہ کسی کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، 2014 سے ان کا ایجنڈا مسائل پیدا کرنا ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر اتفاق کیا ہے، معمولی فرق کے ساتھ ہم نے جے یو آئی ف کا مسودہ اپنایاہے،ہم نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی، وہ نہیں مانے تو ہم مان گئے، مولانا کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں، مولانا کی کوشش اچھی ہے ، میرا اندازہ ہے مولانا کی کوشش رائیگاں جائے گی، مولانا کو اب اپنے مسودے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔