پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے ایک نیا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ یونین کونسل گبر باغ میں 30 ماہ کی بچی پولیو وائرس کے باعث معذوری کا شکار ہو گئی۔ متاثرہ بچی کے فضلے کے نمونے 29 ستمبر کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے گئے تھے۔
قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو متاثرہ کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ضلع مہمند، ٹانک، کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں بھی پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 4 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، جن میں بلوچستان کے علاقوں نوشکئی، چمن، اور پشین شامل ہیں۔