- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
ہوبارٹ: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں آسٹریلیا نے سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کر دیا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مارکس اسٹوئنس کی شاندار اننگز نے میچ میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی بیٹنگ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغاز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن یہ حکمت عملی ناکام ثابت ہوئی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر…
راولپنڈی۔عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق اہم دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے وصول کر لی۔تفصیلات کے مطابق، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس کا انسپکشن نوٹ پیش کیا گیا۔ انسپکشن نوٹ کی حوالگی کے دوران وکلائے صفائی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویز پہلے سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا حصہ نہیں تھی اور اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔ وکلاء کا دعویٰ تھا کہ ملزمان کی فہرست میں عمران خان کا نام شامل…
اسلام آباد ۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں شامل تمام ملزمان پر بیرون ملک سفر کرنے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملے سے متعلق مقدمے میں ملوث تمام افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے عدالت نے ڈی جی امیگریشن کو ہدایت نامہ بھیج دیا ہے تاکہ ملزمان کو ملک سے باہر جانے سے روکا جا سکے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالت کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔ یہ پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ کی…
اسلام آباد۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں چار روزہ ”آرٹ آف پیرنٹنگ ورکشاپ، پائلٹ مرحلہ” کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ چار روزہ تربیتی ورکشاپ میں ماسٹر ٹرینرز کو یونیورسٹی کی مرتب کردہ 2گائیڈز ”آغوش اور پرورش”سے روشناس کرایا جائےگا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نیشنل کا¶نٹر ٹیررازم اتھارٹی(نیکٹا)پاکستان ڈاکٹر خالد چوہان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغوش اور پرورش دونوں گائیڈ بچوں کی تربیت کے لئے نہایت اہم کتب ہیں،ماسٹر ٹرینرز دلچسپی لے کر خود کو روشناس کرائیں اور اس کی روشنی کمیونٹی تک پہنچائیں تاکہ مثالی معاشرے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔ وزارت…
بیجنگ۔چین کے شہر ڑینگ جیانگ میں چین کی ڑی جیانگ اے اینڈ ایف یونیورسٹی (زیڈ اے ایف یو) اور چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز(سی یو وی اے ایس)پاکستان نے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل جوائنٹ لیبارٹری فار ہیلتھ اینڈ فوڈ سیفٹی کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق دستخط اور افتتاح کی تقریب بین الاقوامی تعلیمی تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر زیڈ اے ایف یو کے نائب صدر اوو جیاشینگ نے کہا کہ لیب کا قیام تعلیمی تعاون کے ایک نئے مرحلے کی نمائندگی، علمی تحقیق ، معلومات…
کاشغر۔چین اور پاکستان کے طبی اداروں کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت ایم او یو) پر دستخط ہو گئے جس میں طبی خدمات، تحقیق اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ہاسپٹل کوآپریشن الائنس کی سہولت سے ہونے والے اس معاہدے کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانا، جگر کے ایچینوکوکوسس کے علاج، میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی اور تحقیق ی نتائج میں تبدیلی جیسے شعبوں میں گہرے تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق…
بیجنگ ۔ 19ویں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت اور برازیل کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ کا ایک مضمون برازیل کے ‘ فولہا ڈے ساو¿ پالو ‘ میں شائع ہوا ، جس کا عنوان تھا ‘دور دراز کے دوستوں کے ساتھ مشترکہ تقدیر کا اشتراک اور ساتھ ساتھ چلنے کا صحیح وقت ‘۔اتوار کے روز مضمون میں کہا گیا ہے کہ برازیل چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعلقات قائم کرنے والاپہلا ملک ہے اور چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے والا لاطینی امریکہ کا پہلا ملک ہے۔ دونوں…
لاہور۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے لیے پرعزم ہیں اور بھارت کے تحفظات کا حل نکالنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان میں پرامن اور خوش اسلوبی سے منعقد کریں گے، اور اس حوالے سے آئی سی سی سے رابطے جاری ہیں، جس کے جواب کا انتظار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت کو کسی قسم کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ وہاب ریاض کے حوالے سے بات کرتے…
اسلام آباد۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی ا ے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کے بعد عملدرآمد کے لیے پی ٹی اے کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر تک مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعدیکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی…
راولپنڈی ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکہ سیاست میں 30 دسمبر تک نئی خوشخبریاں آئیں گی اور وہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات ہوں، چاہے وہ کسی تنگ گلی سے ہی کیوں نہ نکلیں، اور عمران خان کی رہائی بھی ہو۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بہت جلد تبدیلی آئے گی، خاص طور پر جب ن لیگ، شہباز شریف اور پی پی پی ایک نئی صورتحال سے گزرے گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ مسائل کا حل نکالا جائے…