- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی کی احتجاج روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی سے بات چیت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا کہ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، جس کے سربراہ وزیر داخلہ یا کوئی اور فرد ہوں، اور…
پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی لڑکی فلورز سارہ اپنی والدہ کے ہمراہ چترال پہنچ گئی۔امریکا سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سارہ کا پاکستان کے چترال کے رہائشی لڑکے شہادت حسین سے آٓن لائن گیم پب جی کھیلتے ہوئے تعارف ہوا۔ تین سال کے دوران یہ تعلق دوستی سے محبت میں تبدیل ہوا، اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔فلورز سارہ اپنے خوابوں کے شہزادے سے ملنے کے لیے امریکا سے والدہ کے ہمراہ چترال پہنچی۔ والدین کی رضامندی سے دونوں کا نکاح چترال کی شاہی مسجد میں ہوا۔اس کے بعد لوئر دیر کے ایک ہوٹل میں شادی…
کراچی: ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی مالیت 15 ارب 96 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ان ذخائر کا حجم 11 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں…
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اپنے پروڈکشن ڈیبیو میں عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی فلم ببلی/بابر کو کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جہاں اسے ہزاروں بین الاقوامی انٹریز میں سے چنا گیا۔فلم ببلی/بابر کو کامران فائق نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس کی کہانی قرب عباس نے تحریر کی ہے، جبکہ پروڈیوسرز میں رمشہ امجد اور عبداللہ کامران شامل ہیں۔ اس فلم میں نئے چہرے بھی شامل ہیں، جیسے حسنین رانا، تنویر سید، ذیشان حیدر، فہد ہاشمی، عثمان چودھری، رضیہ ملک، اور امتثال حسین۔سونیا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر…
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلو سکائی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔روزانہ لاکھوں نئے صارفین اس پلیٹ فارم کو جوائن کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بلو اسکائی کے عالمی سطح پر صارفین کی تعداد 19 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں بھی لاکھوں افراد نے اپنے اکاؤنٹس بنا لیے ہیں، جن میں سیاستدانوں، صحافیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شامل ہیں۔پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی حالیہ بندش کی وجہ سے پاکستانی صارفین…
کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں تین روز کے وقفے کے بعد روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں بہتری دیکھنے کو ملی۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پہلے جائزے کے بعد جاری قرض پروگرام، ایک ارب ڈالر کی کلائمیٹ چینج فنانسنگ سہولت کے حوالے سے امکانات اور آذربائیجان کی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو دونوں مارکیٹوں میں روپیہ مستحکم رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 278 روپے سے کم ہو کر 277 روپے 95 پیسے تک پہنچ گئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کے لیے 50…
کراچی: سونے کی عالمی و مقامی منڈیوں میں قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سونا روز بروز مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔جمعرات کو عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت 2668 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔دوسری طرف، مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط والے فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس سے اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونا 3172 روپے…
نیویارک۔امریکا میں 32 سالہ ٹیچر میلیسا کرٹس نے نوعمر طالب علم کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔ عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق مونٹگمری کاؤنٹی کی اسکول ٹیچر نے نابالغ طالب علم کے ساتھ 2015 میں جنوری سے مئی کے درمیان جنسی تعلقات استوار کیے تھے۔ جنسی بدسلوکی کے شکار طالب علم نے 2023 میں تھانے میں شکایت درج کرائی تھی جس پر ٹیچر کو نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔ دورانِ تفتیش سابق اسکول ٹیچر نے رواں برس جون میں کم از کم 3 بار جنسی تعلق استوار کرنے کا اعترافِ جرم کرلیا تھا۔ آج…
پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق، آئی سی سی کے وفد کا دورہ اگلے ہفتے متوقع ہے، تاہم حتمی تاریخوں کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان اس حوالے سے کوئی رسمی رابطہ نہیں ہوا۔چیمپئینز ٹرافی 2025 پاکستان میں 1996 کے بعد ملک میں ہونے والا آئی سی سی کا پہلا بڑا ایونٹ ہے، جس کی میزبانی کے حوالے سے ملک بھر میں…
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل نظر آ رہا ہے، تاہم اگر اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو شیڈول 1 سے 2 دن میں منظر عام پر آ سکتا ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان میں دورے سے انکار نے چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کے انکار کی وجوہات جاننے کے لیے 10 روز قبل آئی سی سی کو خط…